Type to search

وائرل

کون ہے اداکارہ یاشیکا آنند ، فلموں سے زیادہ فوٹوز کے ذریعہ بٹورتی ہے سرخیاں

یاشیکا آنند

وائرل ڈسک، 29 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تمل فلموں کی مشہور اداکارہ یاشیکا آنند اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے ناظرین کا دل جیت لیتی ہے۔ یاشیکا آنند ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایک فیشن ماڈل کے طور پر مشہور ہے-

وہ ایک فلم اداکارہ اور انسٹاگرام ماڈل ہے جو خاص طور پر تمل فلموں میں کام کرتی ہے- انکی ایک سے بڑھ کر ایک فوٹو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کرتی ہے-

 

انہوں نے ہٹ فلم دھرووانگل پٹینارو سے اپنا سفر شروع کیا، جہاں انہوں نے شروتی کے رول میں لیڈ رول پلے کیا-

یاشیکا جس بھی ایوارڈ فنکشن میں شرکت کرتی ہے، سبھی کی نگاہیں ان پر ٹک جاتی ہے، لوگ انہیں کافی پسند کرتے ہیں-

 

اداکارہ یاشیکا کو انٹرویو میں حصہ لینے میں انکی ہمت کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور انہوں نے سماج میں لڑکیوں اور خواتین کی حیثیت اور بہتری کے لیے تشویش کا اظہار کیا-

یاشیکا آنند فی الحال بہت کم عمر کی ہے، حالانکہ انکی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے اور وہ کسی کو ڈیٹ کررہی ہے-
یاشیکا بے حد خوبصورت ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے وہ کئی سارے فیٹنس روٹین فالو کرتی ہے-

اداکارہ یاشیکا نے 16 سال کی عمر میں ایک ماڈل کے ساتھ ساتھ ایک انسٹاگرام فیم کے طور لوگوں کے درمیان مقبولیت حاصل کی- اسکے بعد سال 2016 میں اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی-

 

اپنے فلمی کیریئر کے علاوہ انہیں بگ باس تمل کے پہلے سیزن کا آفر بھی ملا، جسے کمل ہاسن نے ہوسٹ کیا تھا، لیکن انہوں نے فلم دھورونگل پتھینارو کی کامیابی کے بعد اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے وہ آفر ٹھکرا دیا-

 اداکارہ یاشیکا آنند کی پیدائش 4 اگسٹ 1999 کو ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی- انکے والدین سونل آنند اور چیتن آنند ہیں۔ خاندان کے چنئی منتقل ہونے کے بعد، انہوں نے نونگمبکم کے شیروڈ ہال اسکول میں اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔

 

اداکارہ یاشیکا سال 2022 میں تمل فلم بیسٹی ، دی لیجنڈ اور کدامائی سی میں نظر آچکی ہے۔

یاشیکا کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہے چکی ہے جن میں وجے ٹی وی پر نشر ہوئے شو کنکیشن سیزن 2، سن ٹی وی کے شو مایا، سال 2018 میں بگ باس تمل سیزن 2، جوڑی سیزن 10:فن انلمیٹیڈ، بگ باس تمل سیزن 3، جیسے شوز شامل ہے۔

 

اسکے علاوہ اداکارہ یاشیکا سال 2017 میں آئی شارٹ فلم مسٹر کے کرائم سیریز میں سلک سمتھ کا کردار نبھایا تو وہیں سال 2019 میں زی5 کی ویب سیریز مدراس میٹر شو میں بطور مہمان اداکارہ کام کیا۔