Type to search

اسپورٹس

آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ: اولمپک اور ورلڈ چیمئین کو شکست دے یاشاسوینی جیتا گولڈ، ہندوستان کو دلایا اولمپک کوٹہ

اسپورٹس ڈسک،2ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ریو دی جنیرو میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ (شوٹنگ ورلڈ کپ) میں ہندوستان کااچھا سفر جاری ہے۔ یاشاسوینی دیسوال نے اتوار کو گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کو نواں اولمپک کوٹہ دلایا ہے۔ خواتین کی 10میٹر ایئر پسٹول ایونٹ میں 22 سال کی یاشاسوینی دیسوال نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

 

سابق جونیئر ورلڈ چمپئین 22 سال کی یاشاسوینی نے اٹھ خواتین کو فائنل میں 236.7 کااسکور کرکے گولڈ میڈل جیتا ۔ دنیا کی نمبر ایک اولینا کوستویچ کو چاندی اور سربیا کی جیسمینا کو کانسی تمغہ ملا۔
یاشاسوینی آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جتنے والی دوسری ہندوستانی خاتون نشانےباز بن گئی ہے۔

Tags: