Type to search

ٹیکنالوجی

میں لانچ ہورہا ہے زیومی کا وائرلیس ہیڈ فون

حیدرآباد/3جولائی(اردوپوسٹ) چینی اسمارٹ فون بنانے والی زیومی اپنی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان میں کئی پراڈکٹس لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اسی مہینے کمپنی ریڈمی کے۔20 سیریز کے اسمارٹ فون بھی ہندوستان میں لانچ کررہی ہے۔ اسکے ساتھ ہی اسی مہینے زیومی ریڈمی 7اے  بھی لانچ ہورہا ہے۔

15جولائی کو زیومی ہندوستان میں اپنا وائرلیس ہیڈ فون لانچ کرے گی۔ حال ہی میں زیومی نے ایم آئی بریڈ ٹریممر بھی ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔ ای۔کامرس ویب سائٹ ایمزون انڈیا کی لسٹنگ کے مطابق ایمزون پرائم ڈیئز کے موقع پر یہاں زیومی کے ہیڈفونس بھی ملیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ ایمزون پرائم ڈیئز کی شروعات 15 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔

اس مہینے کمپنی ریڈمی کے 20 سیریز اور ہیڈفونس کے ساتھ ہی فاسٹ چارجر اور ایم آئی لیڈ لیمپ بھی لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ جیسا ہم نے آپ کو اوپر بھی بتایا ہے اسی مہینے 4 جولائی کو زیومی ہندوستان میں بجٹ اسمارٹ فون 7 اے لانچ کرے گی۔

Tags: