Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی کا وائرلیس چارجر یا پاور بینک، 16 مارچ کو ہوسکتا ہے لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،14مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی کو نہ صرف موبائل فونس بلکہ اسکی شاندار اکسسوری کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ کمپنی پچھلے کچھ وقت سے لگاتار اپنے پورٹ فولیو میں نئے پراڈکٹس جوڑ رہی ہے۔ ان میں ٹوتھ برش، می آوٹ ڈور اسپیکر، ڈیوئل ڈرائیور وایئرڈ آئیرفونس اور کئی دوسری چیزیں شامل ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ کمپنی ہندوستانی بازار میں ایک نیا پراڈکٹ لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے ٹیوٹر پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

اس پوسٹ میں ایک چھوٹا ویڈیو ہے جسکے ساتھ کٹ دی کورڈ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس پراڈکٹ کی ریلیز ڈیٹ 16 مارچ بتائی گئی ہے۔ حالانکہ ویڈیو سے بہ ذیادہ خلاصہ نہیں ہوتا لیکن یہ پتہ چلتا ہے کہ کمپنی وائرلیس چارجینگ سپورٹ کرنے والے فونس کے لیے ایک وائرلیس چارجر یا پاور بینک لانچ کرسکتی ہے۔

اس پوسٹ میں ژیوامی نے لکھا ہے اب سنبھالنے کے لیے ایک کم وائر کی ضرور ت ہوگی۔ می فونس اب وقت آگیا ہے کہ کٹ دی کورڈ (تار کے دن ڈھل گئے) اب بنا کسی پریشانی کے آپ کو پاور کی ضرورت ہے۔ اندازہ لگائے کہ یہ کیا ہے۔ ہیش ٹیگ کٹ دی کورڈ، سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ یہ کوئی وائرلیس پراڈکٹ ہوگا۔ 6 سکنڈ کے اس شارٹ ویڈیو میں ایک چارجینگ سمبل ہے جسکے چاروں طرف ایک سکرول میں جو ڈاٹ ہے وہ جلنے لگتا ہے اس سے صاف اشارہ ملتا ہے کہ یہ چارجینگ سے جڑا پراڈکٹ ہے۔ ژیوامی وائرلیس چارجینگ کے ساتھ ایک پاور بینک یا وائرلس لانچ کرسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like