Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی ایم آئی اے 2 لائٹ کو ملا اینڈروئیڈ 10 اپ ڈیٹ

xiaomi-mi-a2-lite

ٹیکنالوجی ڈسک،20اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی یوزرس کے لیے اچھی خبر ہے۔ کمپنی اپنے مقبول ایم آئی اے 2 لائٹ اسمارٹ فون کے لیے اینڈروئیڈ 10 اپ ڈیٹ رول آوٹ کررہی ہے۔ اس فون کمپنی سال 2018 میں ایم آئی اے 2 کے ساتھ لانچ کیا تھا۔ ایم آئی اے 2 کے لیے کمپنی نے اس سال کی شروعات میں ہی اینڈروئیڈ 10 اپ ڈیٹ ریلیز کردیا تھا اسکے بعد سے ہی ایم آئی اے 2 لائٹ کے یوزرس کو لیٹسٹ اینڈروئیڈ اپ ڈیٹ کا انتظار تھا۔

ژیوامی پر الزام لگتے ہیں رہے ہیں کہ اسکے اپ ڈیٹس میں کوئی نہ کوئی بگ ضرور ہوتا ہے۔ جسکی وجہ سے اپ ڈیٹ کو رول بیک کرلیا جاتا ہے۔ حالانکہ امید کی جارہی ہے کہ اس بارکمپنی اس میں سدھار کیا ہوگا۔ فی الحال آئے جانتے ہیں اس اپ ڈیٹ میں کمپنی کیا نیا آفر کررہی ہے۔

اپ ڈیٹ کے ساتھ اس فون میں کئی نئی چیزیں دی جارہی ہے۔ جو یوزر کے تجربے تو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اپ ڈیٹ کا سائز 1.15 جی بی ہے۔ فیچرس کی بات کریں تو اس میں آپ کو ڈارک تھیم، نیویگیشن، پراویسی کنٹرول دیا جارہا ہے۔ اسکے ساتھ ہی اس میں ژیوامی کے ایف ایم ریڈیو ایپ کو کوالکم کے ایپ سے ریپلیس کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اینڈروئیڈ 10 میں ملنے والے دوسرے فیچر بھی ایم آئی اے2 لائٹ کو ملیں گے۔

Tags:

You Might also Like