Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی کا 1080 میگا پکسل والا ایم آئی 10 اور ایم آئی 10 پرو لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،13فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی اسمارٹ فون میکر کمپنی ژیوامی نے اپنے دو نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون ایم آئی 10 اور ایم آئی پرو لانچ کیے ہیں۔ دونوں ہی نئے اسمارٹ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 865 جیسے زبردست پروسیسر کے ساتھ آتے ہیں۔ اسکے علاوہ فون کا ایک اور خاص فیچر 108 میگا پکسل کا ریئر کیمرہ ہے۔ ژیوامی ایم آئی 10 کے جی بی ریم + 128 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 4299 یوآن (قریب 43000 روپے) رکھی گئی ہے۔

وہیں اسکے ٹاپ اینڈ ویرینٹ 12 جی بی ریم + 256 ریم + 256 جی بی اسٹوریج کی قیمت 4699 یوآن (قریب 47000 روپے) رکھی گئی ہے۔ ژیوامی ایک 65 واٹ کا چارجر بھی لیکر آئی ہے۔ جسکی قیمت 149 یوآن (قریب 1500 روپے ) رکھی گئی ہے۔ کمپنی نے ابھی ان اسمارٹ فون کو چین میں لانچ کیا ہے۔ دونوں ہی فون 5جی سپورٹ کرتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like