Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی کا آؤٹ ڈور بلوٹوتھ اسپیکر، وائس اسسٹنٹ کو کریگا سپورٹ

ٹیکنالوجی ڈسک، 18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی نے ہندوستان میں ایم آئی بلو ٹوتھ اسپیکر (ایم آئی آوٹ ڈور بلو ٹوتھ) لانچ کیا ہے- ژیوامی کا یہ بلوٹوتھ اسپیکر ایم آئی ڈاٹ کام پر سیل کے لیے دستیاب ہے- ژیوامی کے گلوبل نائب صدر منو کمار جین نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل کے ذریعہ ایم آئی آوٹ ڈور بلوٹوتھ اسپیکر کا اعلان کیا ہے- ایم آئی ڈاٹ کام پر یہ بلوٹوتھ اسپیکر 30 فیصدی کی چھوٹ کے ساتھ فی الحال 1399 روپے میں مل رہا ہے- ژیوامی کے اس اسپیکر میں 5واٹ ساؤنڈ ، 20 گھنٹے کی بیٹری اور وائس اسسٹنٹ کا سپورٹ ملے گا- ویب سائٹ پر صرف بلیک کلر آپشن لیسٹیڈ ہے-

ژیوامی کا ایم آئی آوٹ ڈور بلوٹوتھ اسپیکر کافی ہلکا اور سائز میں کامپیکٹ ہے، جس سے اسے آپ کہیں بھی آسانی سے لے جاسکتے ہیں- یہ بلیو ٹوتھ اسپیکر اینڈروائیڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ڈیوائس کے ساتھ کمپیٹبل ہے اور یہ بلو ٹوتھ 5.0 کے ذریعہ کنیکٹ ہوجاتا ہے- ایم آئی آوٹ ڈور بلوٹوتھ اسپیکر میں 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے- ژیوامی کا دعوی ہے کہ یہ اسپیکر 20 گھنٹے کا میوزک پلے بیک دیتا ہے- ژیوامی کے اس اسپیکر میں یو ایس بی پورٹ دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like