Type to search

آٹو موبائل

ژایومی الیکٹرک اسکوٹر ، ایک چارج میں 30 کلومیٹر، قیمت 22ہزار

ژایومی الیکٹرک اسکوٹر

آٹو ڈسک،22 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون ساز کمپنی ژیوامی فون کے علاوہ کئی اور پراڈکٹ بھی بناتی ہے۔ اور اب برقی اسکوٹر لیکر آئی ہے۔ جسکی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اور اسکا وزن بھی کافی کم ہے۔

ان میں ہاؤس ہولڈ آئٹمس سے لیکر اسپورٹس ایکوپمنٹ تک شامل ہے۔ چین کی یہ کمپنی ایک خاص الیکٹرک اسکوٹر لیکر آئی ہے۔

اسے ژیوامی الیکٹرک اسکوٹر 1 ایس سے لانچ کیا گیا ہے۔ یہ نیا اسکوٹر ایک بار فل چارج ہونے پر 30 کلومیٹر تک چلے گی۔

1اس ژایومی الیکٹرک اسکوٹر میں تین موڈ دیئے گئے ہیں۔ جن میں توانائی کی بچت موڈ (ای سی او)، نارمل موڈ (ڈی) اور اسپورٹس موڈ (ایس) شامل ہے۔ سوئچ بٹن کو دو بار دبا کر اسکوٹر کو ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ایک بار فل چارج پر اسکی رینج 30 کلومیٹر ہے اور یہ اسکوٹر انرجی ریکوری بھی سپورٹ کرتا ہے۔ ژیوامی کا یہ خاص الیکٹرک اسکوٹر فولڈینگ ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے۔

اسکی فولڈینگ ڈیزائن کافی جدید ہے۔ جو بیل ہوک اور ریئر فینڈر ہوک کو جوڑتی ہے۔ فولڈنگ بکل کا استعمال کرنے کے لیے اسے صرف تین عام اسٹیپس کی ضرورت پڑتی ہے۔

یہ ژیوامی الیکٹرک اسکوٹر 1 ایس کی ٹاپ اسپیڈ 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ اسکوٹر ویژیول انٹرایکٹو ڈیش بوڈ اور ڈوئل بریک سسٹم کے ساتھ آتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس الیکٹرک اسکوٹر کا وزن صرف 12.5 کلوگرام ہے۔

اس ژایومی الیکٹرک اسکوٹر 1ایس کی قیمت 1999 یوآن، یعنی قریب 22ہزار روپے ہے۔ یہ اسکوٹر ابھی صرف چین میں دستیاب ہے۔ ژیوامی کا یہ اسکوٹر زلیان میجیہ ایپ سپورٹ کرتا ہے۔ اس ایپ پر آپ یوزر گائیڈ تک رسائی کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ ایپ سے فرم ویئر اپ گریڈ پانے کے ساتھ رائیڈنگ سسٹم بھی چک کرسکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like