Type to search

اسپورٹس وائرل

دنیا کی خوبصورت ترین فٹنس ماڈل ایلیسا شمٹ کی تصاویر وائرل

ایلیسا شمٹ

وائرل ڈسک، 30 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایتھلیٹکس اسٹار ایلیسا شمٹ کی خوبصورت تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں میں ایلیسا شمٹ بالی میں چھٹیاں مناتی دیکھائی دے رہی ہے۔

اپنی ساحل سمندر کی فوٹو شیئر کرکے، ایلیسا شمٹ نے فینس کو حیران کردیا ہے، بتادیں کہ ایلیسا شمٹ کو دنیا کی سب سے خوبصورت اور فیٹنس ماڈل بھی کہا جاتا ہے۔ سال 2017 میں ایک آسٹریلن میگزین نے انہیں یہ خطاب دیا تھا۔

 

جرمن کی رنر ایلیسا شمٹ (23 سالہ) خوبصورت ایتھلیٹ اپنے ٹریننگ کیمپ کی شروعات سے پہلے بالی کے ساحل سمندر پر ویکیشن انجوائے کرتے ہوئے نظر آئی۔

حالانکہ اب ایلیسا شمٹ چھوٹیوں سے واپس آگئی ہے۔ اس چھوٹیوں کی کچھ تصویریں انہوں نے اپنے فینس کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 

تصویروں میں آپ انہیں ٹریک پر خوب محنت کرتے اور پسینہ بہاتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایلیسا شمٹ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اکثر اپنی خوبصورت تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے۔

 

سال 2020 میں وہ ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوگئی تھی۔ فی الحال اب ایلیسا شمٹ اپنی واپسی کو لیکر کافی خوش ہے۔ ریسنگ سیزن کی شروعات سے پہلے وہ اسکے لیے کافی سخت محنت کررہی ہے۔

بالی کی فوٹو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایلیسا شمٹ نے لکھا، کل سے پھر میں سورج کی گرمی میں تپنے کو تیار ہوں۔

#trainingcamp #gettingready

لوگ انکی اس فوٹو پر خوب کمنٹس کررہے ہیں اور انکی تعریف کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا ایمیزنگ اینجل۔

بتادیں کہ ایلیسا شمٹ اپنے لکس کو لیکر لوگوں کے درمیان کافی مقبول ہے انسٹاگرام پر انکے 28 لاکھ فالورس ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ وہ پوما اور دوسرے فیٹنس برانڈس کو پروموٹ بھی کرتی ہے۔

ایلیسا شمٹ کی پیدائش 8 نومبر 1998 کو ورمز، جرمنی میں ہوئی۔ انکا خاندان انگولسٹڈ، باویریا، جرمنی میں رہتا ہے۔

ایلیسا کی کامیابیاں اسطرح ہیں۔ یورپی جونیئر چیمپینشپ ، گروسوٹو 2017، چاندی کا تمغا – 4 × 400 میٹر ریلے، یورپی یوتھ چیمپین شپ ، جیول 2019، کانسی کا تمغا۔ 4 × 400 میٹر ریلے، جرمن چیمپین شپ ، برلن 2019، چاندی کا تمغا – 4 × 400 میٹر ریلے۔ شامل ہے۔