Type to search

فیشن

امریکی ماڈل حلیمہ عدن اسلام کی خاطر ماڈلنگ کو خیرآباد کہا

حلیمہ عدن

فیشن ڈسک،27 نومبر (ذرائع) بحجاب سپرماڈل کا تاج حاصل کرنے والی 23 سالہ صومالی امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اسلام مذہب کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ سے اپنی واپسی کا اعلان کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے-

امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے اپنے مذہبی خیالات کی وجہ سے’رن وے‘ ماڈلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کر لی۔

ماڈل حلیمہ عدن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک میسج جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ‘ماڈلنگ کا شعبہ میرے مذہبی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتا، کورونا وبا نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ بطور مسلمان خاتون میرے اقدار کیا ہیں’۔

فیشن اور ماڈلنگ میں کچھ سال گذارنے کے بعد دو دن پہلے ہی حلیمہ عدن نے چمک دمک کی جھوٹی دنیا کو الوداع کہے دیا اور اسلام کے مطابق زندگی گذارنے کا اعلان کردیا-

حلیمہ نے کہا کہ ماڈلنگ کے کام کو کرنا میرے مذہب کے خلاف ہے، اس کے لیے میں اپنے آپ کے علاوہ کسی کو الزام نہیں دے سکتی کیونکہ میں نے اسے زیادہ اہمیت دی-

حلیمہ عدن کی پیدائش 19 ستمبر 1997 کو کینیا میں ایک مہاجر کیمپ میں ہوئی۔ اور 6 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئی۔ وہ بچپن میں ریاست منیسوٹا کے علاقے سینٹ کلاؤڈ منتقل ہو گئی تھیں۔ وہ ایک صومالی امریکی فیشن ماڈل ہے۔

حلیمہ عدن نے منیسوٹا کے مقابلہ حسن میں حجاب پہن کر شرکت کے بعد انٹرنیشنل ماڈلنگ ایجنسی کی توجہ حاصل کی جب کہ انہوں نے حجاب سے متعلق ملبوسات کو فیشن ویک کی زینب بنایا۔

وہ مس مینیسوٹا یو ایس اے پیجینٹ میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون کے طور پر مشہور ہیں، جہاں وہ سیمی فائنلسٹ رہی۔ حلیمہ پہلی حجاب پہننے والی ماڈل ہے۔

 صومالی نژاد امریکی خاتون حلیمہ عدن نے ریاست منیسوٹا میں منعقدہ مقابلۂ حسن میں حجاب اور برکینی پہن کر شرکت کی ہے۔ وہ امریکہ میں ایسا کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

حلمیہ مقابلہ حسن میں پیراکی کے لباس کے مقابلے میں برکینی کے ساتھ شرکت کی تھی۔ حلیمہ فیشن میگزین، ووگ کے برطانوی اور عربی ایڈیشنز کے سرورق پر آ چکی ہیں۔

حلیمہ حجاب کے ساتھ ماڈلنگ کرنے والی دنیا کی سب سے مشہور ماڈل میں سے ایک ہے- اپریل 2019 میں مقبول فیشن میگزین ووگ کی عربی زبان میں انہیں دو دیگر حجاب ماڈل کے ساتھ کور پیج پر جگہ دی تھی-

برٹش اخبار دی گارڈین کے مطابق ، دنیا بھر کے ماڈل فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا کو چھوڑنے اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گذارنے کے حلیمہ عدن کے اعلان سے وہ حیران ہے-

حالانکہ کئی ماڈل، فیشن اور شوبز شخصیات نے حلیمہ عدن کے ماڈلنگ چھوڑنے کے فیصلے کی حمایت کی- اور اسے انکی اپنی پسند بتایا-