Type to search

اسپورٹس

جوشنا چنپپا ورلڈ اسکوائش چیمپین شپ سے باہر، مصر کی نور الشربينی نے دی شکست

اسپورٹس ڈسک،30اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی اسٹار خاتون اسکوائش کھلاڑی جوشنا چنپپا پی ایس اے ویمنس ورلڈ اسکوائش چیمپین شپ سے باہر ہوگئی ہے- جوشنا کو چیمپیئن شپ کے پری-کوارٹر فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا،، ورلڈ نمبر 2 مصر کی نور الشربينی نے جوشنا کو 0-3 سے شکست دی- موجودہ ورلڈ کپ چیمپئین نور نے اپنے زبردست مظاہرے کو جاری رکھتے ہوئے جوشنا کو 11-5, 11-3, 11-6 کے بڑے فرق سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی- مصر کی کھلاڑی کے خلاف جوشنا کی یہ لگاتار دوسری شکست ہے-

تین بار کی ورلڈ چیمپئین نور نے پیر کو ہوئے مقابلے کی زبردست شروعات کی اور پہلے دو گیم میں آسانی سے جیتے ہوئے برتری بنالی – ہندوستانی کھلاڑی نے تیسرے گیم میں اپسی کی کوشش کی، لیکن اسے ناکامی ہاتھ لگی، میچ اس قدر ایکطرفہ رہا کہ نور کو اس میں جیت حاصل کرنے میں صرف 21 منٹ کا وقت لگا-

پی ایس اے ورلڈ ٹور ڈاٹ کام نے 23 سالہ نور کے حوالے سے بتایا کہ جوشنا چنپپا اس سیزن کی شروعات سے فارم میں ہے، اپنے مظاہرے سے بے حد خوش ہوں اور یہ میرا پہلا ٹورنامنٹ ہے اس لیے میں زیادہ میچ کھیل کر تال میں چاہتی ہوں، مجھے بہت خوشی ہے کہ میں 0-3 سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی، جوشنا ورلڈ رینکنگ میں فی الحال 12ویں مقام پر ہے-

Tags: