Type to search

اسپورٹس

کرکٹ کی بحالی پر کام جاری لیکن تاریخ طے نہیں کرسکتے:ارون دھومل

اسپورٹس ڈسک،1جون(بھاشا) بی سی سی آئی خزانچی ارون دھومل نے پیر کو کہا کہ انکی کرکٹ آپریشن اور قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کی ٹیمیں اعلی کرکٹرز کو پریکٹس کیمپ کا انعقاد کرنے پر کام کررہی ہے- دھومل نے کہا لیکن ابھی اسکی تاریخ طے نہیں کی جاسکتی- ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے دو لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں-

دھومل نے کہا، قومی کیمپ کی بحالی پر بات چل رہی ہے، کرکٹ آپریشن ٹیم اور این سی اے اسٹاف اسکی موقع پر کام کررہا ہے- الگ الگ ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں رعایت سے متعلق الگ الگ گائیڈ لائنس ہیں، ہمیں انکے مطابق فیصلہ لینا ہوگا-

انہوں نے کہا، ہر کوئی الگ الگ ریاست سے ہیں- وہ اپنے ریاستی ایسوسی ایشن سے تام میل کے ساتھ پریکٹس کرسکتے ہیں- جب تک کہ پوری ٹیم ایک ساتھ نہیں آتی، انگلینڈ کے کرکٹروں نے ٹکڑوں میں پریکٹس شروع کردیا ہے، آسٹریلیا کے اعلی کرکٹرس ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے پیر کو نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا- ہندوستان میں گھریلو اڑان شروع ہوئے ایک ہفتہ ہوچکا ہے-

Tags:

You Might also Like