Type to search

قومی

مزدوروں کو واپس لایا جائے گا، انکے لیے روزگار کے لیے ایکشن پلان: سی ایم ہیمنت سورین

رانچی،1مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنٹ سورین نے جمعرات کو کہا کہ ریاست کے مزدوروں کو ملک کے سبھی حصوں سے ہر قیمت پر واپس لایا جائے گا اور انکے لیے روزگار کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے کورونا وائرس انفیکشن کے تناظر میں کولھن اور پالامو ڈیویژن کے ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ آج ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔

وزیراعلی نے کہا جو مزدور ملک کے مختلف حصوں سے آرہے ہیں انکے صحت کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے آرہے مزدوروں کے لیے ریاستی حکومت روزگار کا انتظام کی بھی کوشش کرئے گی۔ اسکے لیے ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔