Type to search

اسپورٹس

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سڈنی میں بارش ہوئی تو ہندوستان جائے گا فائنل میں

اسپورٹ ڈسک،5مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارش کی مار پڑسکتی ہے- ٹورنامنٹ کے آخری دو گروپ میچ بارش کی نظر ہوگئے، اب جمعرات کو ہونے والے دونوں سیمی فائنل پر بھی بارش کا سایہ ہے، میزبان کرکٹ آسٹریلیا نے ان دونں میچوں کے لیے ریزور ڈے رکھنے کی درخواست کی تھی- آئی سی سی نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے، اس نے کہا کہ ریزرو ڈے کا فیصلہ ٹورنامنٹ کے درمیان میں نہیں لیا جاسکتا-

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سڈنی میں کھیلے جانے ہیں، جہاں چہارشنبہ کو دن بھر بارش ہوتی رہی، یہاں منگل کو بھی زوردار بارش ہوئی تھی، اس وجہ سے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز وہ پاکستان وہ تھائی لینڈ کے مقابلے رد کرنے پڑے تھے-

اب سڈنی میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جمعرات کو صبح 9:30 بجے (ہندوستانی وقت) سے سیمی فائنل ہونا ہے- اسی میدان پر دوپہر 1:30 بجے (ہندوستانی وقت) سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ہوگا، ان میچوں کو جتنے والی ٹیمیں فائنل میں داخل ہوگی، بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کا سفر سیمی فائنل میں ہی روک جائے گا-

Tags:

You Might also Like