Type to search

اسپورٹس

سہ رخی ویمن ٹی 20 : لگاتار دو ہار کے بعد ٹیم انڈیا کو ملی جیت

اسپورٹس ڈسک،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی 20ورلڈ کپ سے پہلے تین ملکوں کے درمیان کھیلی جارہی سہ رخی سریز میں لگاتار دو ہار کے بعد ہندوستان کو آخر کار جیت مل ہی گئی۔ ہندوستان نے پچھلی ہار کا حساب لینے آسٹریلیا کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ ہندوستان کی اس جیت میں سمرتی مندھانا نے نصف سنچری بنائی۔جبکہ شیفالی ورما نے 49 رن کی شاندار انگیز کھیلی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پانچ وکٹ پر 173 رن بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے دو گیند پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ ہندوستان کو اس سے پہلے لگاتار دو میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پہلے آسٹریلیا اور پھر انگلینڈ سے اسے ہار ملی تھی۔

174 رن کے ہدف حاصل کرکے ہندوستان نے تاریخ بھی بنائی ہے۔ویمن ٹی 20 کرکٹ میں یہ تیسرا کامیابی کے ساتھ حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف رہا۔ یہ ہندوستانی ویمن کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹی 20 ہدف تھا۔ حالانکہ اس میچ کی پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کو ملا۔ جنہوں نے 93 رن کی انگیز کھیلی تھی۔ ہندوستان نے اس میچ میں پاور پلے میں 70 رن بنائے تھے۔ جو ویمن ٹی 20 میں کسی ٹیم کا پاور پلے کا ساتواں سب سے بڑا اسکور رہا۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم پاور پلے میں ایک سے زیادہ بار 70 سے زیادہ رن بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف 77 رن اور سری لنکا کے خلاف 75 رن بنائے تھے۔

پچھلے دونوں میچوں میں فلاپ رہی شیفالی ورما اور سمرتی مندھانا کی جوڑی نے اس مقابلے میں ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی اور دونوں کے درمیان 85 رن کی شراکت داری ہوئی۔ حالانکہ شیفالی ورما نصف سنچری پورا کرنے سے چوک گئی اور 49 رن پر ایلیس پیری کی گیند پر انہوں نے نیکولا کیری کو کیچ دے دیا۔ شیفالی نے 28 گیند پر آٹھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار انگیز کھیلی۔ شیفالی کے پویلین لوٹنے کے بعد مندھانا کو جیمیما روڈریگز کا ساتھ ملا۔ مگر 122 رن پر جیمیما میگن سکٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئی اور 30 رن پر انکی انگیز ختم ہوئی۔ انکے لوٹنے کے بعد مندھانا کو ہرمنپریت کور کا ساتھ ملا اور انہوں نے اپنی نصف سنچری پوری کی۔ 164 رن پر مندھانا کیری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئی۔ انکے پویلین لوٹنے کے بعد ہرمنپریت 20 اور دپیتی شرما 11 رن ملا کر ٹیم کو جیت دلائی۔

Tags:

You Might also Like