Type to search

بین الاقوامی

امریکہ میں ان ریاستوں میں ٹاپ لیس گھوم سکتی ہیں خواتین

امریکہ،26ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) امریکہ کے کچھ ریاستوں میں خواتین کا ٹاپ لیس گھومنا قانونی ہوگیاہے، جی ہاں،  خواتین اب کچھ چھ امریکی ریاستوں میں بنا ٹاپ پہنے پبلک جگہوں پر گھوم سکتی ہے، امریکہ کے چھ ریاستوں Wyoming، Utah، کولوراڈو، کینساس، نیو میکسیکو اور  اوکلاہوما میں خواتین اب ٹاپ لیس ہوکر گھوم سکتی ہے، وہیں ان ریاستوں میں رہنے والی کئی خواتین نے اس فیصلے کی مخالفت بھی کی ہے، لیکن کورٹ نے “فری دی نپپل” مہم کی بات مانی اور ان چھ ریاستوں میں خواتین کے ٹاپ لیس گھمومنے کی منظوری دے دی-

دراصل فری دی نپپل نام سے کئی خواتین نے ایک گلوبل مہم چلائی- اس تحریک میں خواتین کی مانگ تھی کہ انکو بھی مردوں کی ہی طرح ٹاپ لیس گھومنے کا حق دیا جائے، ساتھ ہی انکا ماننا تھا کہ خواتین کا جسم صرف سیکوئل آبجیکٹ نہیں ہے، بلکہ انہیں بھی مردو کی طرح برابر حق ملنے چاہیئے، اسی مہم پر اپنا فیصلہ دیتے ہوئے کورٹ نے ٹاپ لیس بین کو ہٹا دیا-

ڈیلی میل کے مطابق اس فیصلے کو روکنے کے لیے فورٹ کولینز، کولوراڈو شہر نے 2 کرور سے زیادہ روپے خرچ کیے- لیکن کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد فوڈ کولیز حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اب ہمیں شہر کی باقی اہم چیزوں پر پیسے خرچ کرنے چاہیئے-

ٹاپ لیس بین کو ہٹانے کے لیے فروری میں اپیل کی گئی اور اب یہ بین ہٹ چکا ہے، فوٹ کولنز شہر میں ستمبر کے آخری ہفتے سے ہی خواتین ٹاپ لیس ہوکر گھوم سکیں گی- اس سے پہلے صرف 10 سال سے کم عمر والی بچیاں ہی بنا ٹاپ کے عوامی مقامات میں جاسکتی تھی-

اسکے ساتھ ہی حال ہی میں یو ایس کے لیک سائڈ سمندر پر تین خواتین کے ٹاپ لیس (ننگے پستان) گھومنے کے بعد تنازعہ اٹھا تھا، اب جلد ہی یو ایس سپریم کورٹ اس موضوع پر اپنا فیصلہ سنائے گی-

Tags: