Type to search

بین الاقوامی

مہگنی کار خریدنےکی چاہت میں لڑکی نے گھر میں چھاپے نوٹ ہوئی گرفتار:جرمنی

جرمنی/24جولائی(اردوپوسٹ) انسانی خواہشات لا محدود ہوتے ہیں۔ کسی شخض کے پاس سائیکل ہو تو بائیک کی خواہش کرتا ہے ۔ بائیک ہو کار کی خواہش کرتا ہے اسی طرح انسان کی خواہش کبھی ختم ہی نہیں ہوتی ۔ ایسا ہی ایک واقع جرمنی پیش آیا۔ مہنگی گاڑیاں اور لکژری لائف کسے پسند نہیں، لیکن تنخواہ ہماری خواہشات پر روک لگا دیتی ہے۔ باوجود اسکے کئی لوگ پلاننگ سے چلتے ہیں۔ اور اپنے شوق پورے کرتے ہیں۔ لیکن جرمنی کی ایک لڑکی نے اپنے خوابوں کی مہنگی گاڑی لینے کے لیے پیسوں کا اس طرح انتظام کیا کہ سننے والے حیران رہ گئے۔ جرمنی کی ایک 20 سالہ لڑکی نے اوڈی ۔ اے 3 خریدنے کے لیے اپنے گھر میں ہی 11.5 لاکھ کی چھپائی کرڈالی۔ جی ہاں، اس لڑکی نے اپنے گھر میں مشن سے نکالی نوٹ چھاپ لیے تاکہ وہ اپنے من پسند کار لے سکے۔

اسکے لیے اس لڑکی نے انکجیٹ کا استعمال کیا۔ پلین سفید پیپر پر اس نے پہلے 50 یورو اور 100 یورو کے نوٹ چھاپے۔ نوٹ بالکل اصلی لگ رہے تھے، جنہیں دیکھ کوئی بھی کچھ منٹ کے لیے پہچان نہ پائے۔

گاڑی کے شوروم کے ایک ملازم نے میڈیا کو بتایاکہ ہم نے اس سے پہلے بہت سے اسکام دیکھیں ہیں۔ لیکن ایسا معاملہ پہلے کبھی نہیں آیا۔ نوٹوں کو دیکھ میں نے لڑکی سے پوچھا کہ کیا وہ مونوپولی کھیلنا چاہتی ہے۔

یہ لڑکی اب گرفتار ہوچکی ہے۔ پولیس کو اسکے گھر 13ہزار یورو یعنی 10 لاکھ نقلی نوٹ ملے ہیں۔ مانا جارہا ہے کہ اسے اس جرم کے لیے ایک سال یا اس سے زیادہ کی سزا ہوسکتی ہے۔