Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں اچانک گرگئی عمارت، بال بال بچ گئی خاتون

حیدرآباد،15 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آفت کی بارش سے ہر کوئی پریشان ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنے کم وقت میں اتنی ذیادہ بارش نہیں دیکھی ہے۔

آسمانی آفت کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں 30 سے ذیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں ایک دیوار گرنے سے دو ماہ کے معصوم بچے سے سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔لیکن کل صبح سے بارش رکی ہوئی تھی اسی دوران پرانے شہر کے مغل پورہ، ہری باؤلی میں عمارت گرنے کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جسے دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ چند سکنڈ کی دیری پر یہ خاتون ملبے میں دب سکتی تھی۔

ملی معلومات کے مطابق نچےدیا گیا ویڈیو حیدرآباد کے مغل پورہ علاقے کا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مندر کے بغل میں ایک دو منزلہ بلڈنگ ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک پرانی عمارت ہے اور اسے ساختہ حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ ایک برقعہ پوش خاتون مخدوش دیوار کے پاس سے گذرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے۔ جیسے ہی وہ بلڈنگ کے قریب آتی ہے۔ عمارت گرنا شروع ہوجاتی ہے۔ اور وہ بال بال بچ گئی۔

بلڈنگ گرتے ہی خاتون چوکس ہوجاتی ہے اور دوسری طرف بھاگ کر اپنی جان بچاتی ہے۔ چند سکنڈ کی دیری ہونے پر خاتون کی جان جاسکتی تھی۔ مغل پورہ پولیس کے مطابق حادثہ میں لڑکی بال بال بچ گئی اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واقعہ کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ بتادیں کہ بارش کی وجہ سے اب بھی حیدرآباد کے کئی علاقے متاثر ہیں۔ زبردست بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ فلک نما کا ایک شخص کے سڑک پر بہنے کا ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہوا بتایا گیا ہے کہ وہ شخص کرشماتی طور پر کسی شئے سے ٹکرا کر بچ گیا ہے۔

ایک اور واقعہ وراثت نگر ٹولی میں کشتی الٹ گئی، تاہم لوگ محفوظ رہے۔ بچاؤ مہم کے دوران ایک کشتی کئی لوگ سوار ہوگئے اور توازن بگڑنے کی وجہ سے کشتی پلٹ گئی۔ اس میں خواتین، بچے بھی شامل تھے۔

Tags:

You Might also Like