Type to search

وائرل

بالکنی میں یوگا کررہی تھی لڑکی، اچانک پھسلا پیر اور ٹوٹ گئی 110 ہڈیاں

میکسیکو،29اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) یوگا سےبہتر اور کوئی ورزش نہیں۔ اسی وجہ سے کروڑوں لوگ روزآنہ صبح شام پارک یا خالی جگہ پر یوگا کرتے ہیں۔ لیکن میکسیکو کی ایک لڑکی نے بالکنی کی ریلنگ پر چڑھ کر یوگا پراکٹس کرنےکی کوشش کی۔ اسکا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ زمین پر گر پڑی۔ اسے فوری ہاسپٹل پہنچایا گیا، جہاں اسکی 11 گھنٹے سرجری ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب وہ 3 سال تک چل نہیں سکتی، کیونکہ اسکے گھٹنوں اور ایڑیاں کو پھر سے جوڑا گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق 23 سال کی کالج اسٹوڈنٹ ایلکسا ٹریزا چھٹے فلور پر موجود روم کی بالکنی کی ریلنگ پر یوگا کررہی تھی۔ اس دوران اسکی ایک دوست یوگا کرتے ہوئے اسکا فوٹو کلک کررہی تھی۔ لیکن اچانک ہی لڑکی کا پیر پھسل گیا اور وہ سیدھے زمین پر گر پڑی۔

ای ایل امپرسل کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ دوپہر 1.10 بجے ہوا۔ ایلکسا کو فوری ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اسکی 11 گھنٹے تک سرجری چلی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسکی 110 ہڈیاں ٹوٹی اور اب یہ تین سال چل نہیں پائیں گی۔ کیونکہ اسکے دونوں پیر، دونوں ہاتھوں ، سر اور ہپس سبھی فیکچرس آئیں۔

ایلکسا کی فیملی سوشل میڈیا پر اب بلڈ ڈونیشن کی اپیل کررہی ہے اور ابھی تک 100 سے زیادہ ڈونرس مل بھی چکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like