Type to search

جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور سےنیچے گری کار، خاتون کی موت

حیدرآباد،23نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گچی باؤلی اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان بنے آئیکا کی طرف جانے والےحیدرآباد کے بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور سے نیچے کار گر گئی۔ اس واقع میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔

 

اس اوقع میں کار پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔ کار درخت سے ٹکراتے ہوئے نیچے گرنے سے ٹہنیاں ٹوٹ گئی۔ اس واقع سے سڑک پر کافی دیر تک ٹرافک میں خلل پڑا۔ گذشتہ ہفتے میں اس بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور پر سڑک حادثہ ہوا اور دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

آپ کو بتا دیں کہ 990 میٹر لمبے فلائی اوور کو حال ہی میں بائیوڈائیورسٹی فلائی اوور کو 4 نومبر کو آئی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ نے اسکا افتتاح کیا تھا۔
۔ فلائی اوور پر تیز رفتار سے جارہی کار بے قابو ہوئی اور نیچے گر گئی۔ کار خاتون پر گرنے سے اسکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس حادثہ کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگ فلائی اوور کے ڈیزائن کے بارے میں شکایت کرنا شروع کردیا ہے۔ اس فلائی اوور میں کئی بار موڑ ہیں۔

گاڑی میں تین افراد سوار تھے۔ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے۔ کار کا ائیر بیگ کی وجہ سے ڈرائیور کی جان بچ گئی، اور اسکی پہچان ملان نام سے ہوئی۔ کار کی رفتار کافی تیز تھی۔
حیدرآباد میئر رام موہن نے تین دن کے لیے فلائی اوور کو تین دن تک بند کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ فلائی اوور پر رفتار کی حد طے کریں گے۔

Tags:

You Might also Like