Type to search

وائرل

پولیس اسٹیشن میں ڈانس کرنے لگی خاتون پولیس اہلکار، ویڈو وائرل

نئی دہلی/25جولائی(بھاشا/اردوپوسٹ) گجرات میں افسر کی طرف سے ملی معلومات کے مطابق ایک خاتون پولیس اہلکار چہارشنبہ کو معطل کردیا گیا، کیونکہ انہوں نے پولیس اسٹیشن میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنایا، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگیا۔ موہسانا ضلع کے لنگناج پولیس اسشٹین میں لوک رکشک دل (ایل آر ڈی) میں تعینات ارپیتا چودھری نام کی خاتون پولیس اہلکار لاک اپ کے سامنے ڈانس کرتے ہوئے شارٹ ویڈیو بنایا۔ ڈی ایس پی منجیت ونجارا نے میڈیا کو بتایا کہ ارپیتا چودھری نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم میں نہیں تھی۔ پولیس کو خود نظم وضبط کا لحاظ کرنا چاہیئے۔ جسے اس نے نہیں نبھایا اور اس وجہ سے اسے معطل کردیا گیا۔ اہلکار نے کہا، ارپیتا چودھری کی طرف یہ ویڈیو 20 جولائی کو بنایا گیا تھا۔ جوکہ اب سوشل میڈیا سائٹس اور واٹس ایپ پروائرل ہوگیا ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ خاتون اہلکار ارپیتا چودھری نے سال 2016 میں لوک رکشک دل میں تعینات ہوئی تھی۔ جسکے بعد 2018 میں مہسانا میں پوسٹنگ ملی تھی۔