Type to search

اسپورٹس

محمد سراج کی سچن تیندولکر نے کی تعریف


اسپورٹس ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرکٹ کے عظیم بلے باز سچن تیندولکر نے پیسر محمد سراج کی دل کھول کر تعریف کی- سراج نے اسکے بعد انکا شکریہ ادا کیا-

ہندوستان کو 26 ڈسمبر سے ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز (بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ) کھیلنی ہے- سراج نے سیریز سے پہلے سچن کے الفاظوں کو ایک بڑا انسپریشن بتایا ہے- انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے اپنا بہترین کرنے کی کوشش کریں گے-

سراج نے ٹیوٹ کیا، شکریہ، سچن سر، یہ میرے لیے بہت حوصلہ افزائی کرنے والا ہے- میں ہمیشہ ملک کے لیے اپنا بہترین مظاہرہ کروں گا، آپ سلامت رہیئے سر-

سچن نے بتایا تھا کہ انہیں سراج کی کیا چیز پسند ہے، ماسٹر بلاسٹر سچن کو سب سے زیادہ سراج کی توانائی پسند آئی تھی-

 

سچن نے کہا کہ سراج جب بھی گیند بازی کرنے اترتے ہیں تو انکی باڈی لینگویج اور جذبہ کمال کا ہوتا ہے-
یہ ب دیکھ کر اندازا لگانا مشکل ہوتا ہے وہ دن کا پہلا اوور پھینک رہے یا پھر آخری-

سچن نے بوریا مجمدار کے شو بیک اسٹیج وتھ بوریا ، میں کہا، آپ انکی دوڑ میں ایک جوش دیکھتے ہیں اور مجھے یہی دیکھنا کافی پسند ہے-

انکا رن-اپ پوری انرجی کے ساتھ ہوتا ہے، وہ ان گیندبازوں میں شامل ہے کہ آپ انہیں دیکھتے ہیں تو یہ پتہ نہیں چلتا یہ دن کا پہلا اوور ہے یا آخری-

چن نے 27سالہ فاسٹ بالر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی تیزی سے سیکھتے ہیں- سچن نے کہا کہ آسٹریلیا میں میلبورن میں ڈیبیو کرتے ہوئے بہت پختگی دیکھائی-

سچن نے کہا کہ سراج نے میچ میں پانچ وکٹ لیکر دیکھایا تھا کہ وہ ایک میچور گیندباز ہے- سچننے پہلی انگیز میں دو اور دوسری انگیز میں تین وکٹ لیے تھے-

سچن نے مزید کہا، ‘وہ آپ پر مسلسل دباؤ بنائے رکھتے ہیں اور مجھے یہ پسند ہے- وہ صحیح معنی میں ایک تیز گیندباز ہے-

Tags:

You Might also Like