Type to search

بین الاقوامی

اسپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ بھی کورونا کی زرد میں

اسپین،15مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پوری دنیا ابھی خطرناک کورونا وائرس کے خوف میں ہے۔ اس وائرس کے معاملے تھمتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 150000 سے ذیادہ کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔ اسکے علاوہ 5000 سے ذیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برطانیہ کے وزیرصحت ، کینڈا کے وزیراعظم کی اہلیہ صوفی کے بعد اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی اہلیہ بیگونا گومز کورونا وائرس مثبت ہے۔ وہیں اس سے پہلے سانچز کی کابینہ کے دو وزیروں کو بھی وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ اسپین کے وزیراعظم کے بھی انفیکشن ہونے کی خبریں تھی لیکن حکومت نے انہیں صحت مند بتایا ہے۔ اسپین میں 196 موتوں کے بعد دو ہفتے کی ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ فرانس نے ملک کے سبھی ریستوران اور کیفے بند کردیئے ہیں۔