Type to search

وائرل

ساتھ کام کرنے والی لڑکی کے ساتھ فلم دیکھنے گیا شوہر، بیوی اور سالی نے کردی دونوں کی پٹائی

اندور،5نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے اندور میں ایسا واقع ہوا، جس نے ہر کسی کو حیران کردیا- اتوار کی دوپہر ایک شخص اپنی ساتھی ملازم کے ساتھ فلم دیکھنے سینما گھر پہنچے- ہال کے باہر ہی شخص کی بیوی اور سالی آگئی اور جم کر ہنگامہ کیا- دونوں نے لڑکی کے بال کھینچ کر خوب مکے برسائے- اتنا سب دیکھ کر شوہر بھی حیران رہ گیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے-

دونوں خواتین نے لڑکی کی کافی دیر تک پٹائی کی- ساتھی ملازم لڑکی کے لیے شوہر بیچ میں آیا تو دونوں نے انکی بھی پٹائی کردی – ہنگامہ دیکھ کر لوگوں نے بھیڑ لگا لی اور موبائل پر ویڈیو بنانے لگے- کافی دیر تک ڈرامہ چلنے کے بعد کسی نے پولیس کو اطلاع دی-

پولیس آئی اور انہوں نے بچاؤ کرکے دونوں خواتین کو روکا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین، لڑکی کی خوب پٹائی کررہی ہے- دونوں خواتین متاثرہ کے بال کھینچ رہی ہے اور مکوں کی بارش برسا رہی ہے-