Type to search

صحت

آفس میں خواتین کو ہی کیوں ہوتی ہے اے سی سے پرابلم

ہیلتھ ڈسک/ 7 اگسٹ(اردوپوسٹ) اگر آپ آفس میں کام کرتے ہیں تو اپنے یہ بات ضرور نوٹس کی ہوگی کہ گرمی کےموسم میں اے سی کے ٹیمپریچر کو لیکر اکثر گہماگمی چلتی رہتی ہے۔ خاص طور پر خواتین کو اے سی کی کولنگ سے پریشانی رہتی ہے۔ اپنے آس پاس نظر ڈالیں گے تو آفس میں کئی خواتین سویٹ شرٹ، جیکٹ لیے ہوئے مل جائیں گے ۔ حالانکہ مرد ایسا کرتے نہیں دیکھیں گے۔ اب یہ بات سائنس نے بھی مان لی ہے کہ ٹھنڈ کا خواتین اور مردوں پر الگ اثر ہوتا ہے۔

(پی ایل او ایس ون) میں چھپی ایک اسٹیڈی کے مطابق، خواتین زیادہ درجہ حرارت پر اچھا پرفارم کرتی ہے۔ وہیں مرد کم درجہ حرارت پر زیادہ پراڈکٹیو ہوتے ہیں۔ اس اسٹیڈی میں محقیقین نے 500 لوگوں کے 24 گروپ بنائے۔ انہوں نے 61 سے 91 ڈگری فارن ہائیٹ پر کئی ٹیسٹ لیے۔ آخر میں یہ پتہ چلا کہ خواتین نے زیادہ درجہ حرارت پر اچھا پرفارم کیا اور زیادہ سوال حل کیے وہیں مردوں نے کم درجہ حرارت پر اچھا پرفارم کیا۔

اسٹیڈی سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹھنڈ سے خواتین کو پرڈوکٹیوٹی متاثر ہوتی ہے۔

آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ زیادہ تر آفس بلڈنگ  میں درجہ حرارت اس طرح سے سیٹ ہوتا ہے کہ جو مردوں کے لیے آرام دہ ہوتا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ خواتین کے جسم کا میٹا بولک ریٹ مردوں سے کافی کم ہوتا ہے۔ ساتھ ہی انکی باڈی کم ہٹ ریلیز کرتی ہے۔ جس سے انکے جسم میں گرماہٹ نہیں رہتی۔ لہذا آپ کے آفس میں کئی خواتین اے سی کے بارے میں شکایت کر لے تو مان لیجئے کہ ٹھنڈ واقعی زیادہ ہے۔

خواتین 77 ڈگری فارن ہائیٹ یعنی 25 ڈگری سیلس درجہ حرارت چاہتی ہے وہیں مرد 72 ڈگری فارن ہائیٹ 22 ڈگری سیلس میں آرام دہ محسوس کرتی ہے۔

Tags: