Type to search

بین الاقوامی

جب ایک بچی کے گھر جانے کے لیے مجبور ہوئے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ

ابوظہبی،3ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ابوظہبی کے کراؤن پرنس اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زید آلنہیان نے پیر کو ایک اماراتی لڑکی کے گھر جاکر اس سے ملاقات کی۔

ابو ظہبی کے کراؤن پرنس کی چھوٹی بچی سے یہ ملاقات سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ اس ملاقات کے پچھے کی کہانی بے پیاری ہے۔

دراصل ابو ظہبی میں سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز (ایم بی ایس) کے سرکاری استقبال کے لیے کچھ بچوں کو منتخب کیا گیا تھا۔ اس میں سے ایک عائشہ نامی لڑکی تھی۔ ابو ظہبی کے پرنس سے ہاتھ ملانے کے لیے عائشہ نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن بھیڑ کی وجہ سے اس سے ہاتھ نہیں ملا سکے۔

ہاتھ نہ مل پانے کی وجہ سے بچی بے حد مایوس ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس واقع کا ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھتا ہے کہ عائشہ ہاتھ ملانے کے لیے دوڑ کر لائن میں لگتی ہے اور پھر ہاتھ بڑھاتے ہے لیکن شیخ محمد اس سے ہاتھ ملانے مس کرجاتے ہیں۔

شیخ محمد کے آفیشل ٹیوٹر اکاؤنٹ سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کی گئی ہے جس پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں اور قریب 5000 بار ری۔ٹیوٹ کیا جا چکا ہے۔

شیخ محمد نے ٹیوٹر پر تصویروں کے ساتھ لکھا، آج میں بچی عائشہ محمد مشیت المزروعی کے گھر پہنچا اور میں اس سے اسکے خاندان سے مل کر بہت خوش ہوں۔ انھوں نے اس بچی سے مل کر اس سے ہاتھ بھی ملا یا اور کئی تحائف بھی دیے۔

ویڈیو میں عائشہ کے بھائی اور والد محمد کا استقبال کرتے نظر آتے ہیں۔ کراؤن پرنس عائشہ کے گھر تھوڑی دیر رکتے ہیں اور گھر کے افراد خاندان کے ساتھ تصویریں کھینچاتے ہیں۔

 ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے اعلیٰ انسانی اقدار کی مثال قائم کردی ہے، سوشل میڈیا یوزرس شیخ محمد کی تعریف ہورہی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ ملک اور ملک کے لوگوں کے لیے بہت اچھی مثال ہے۔

Tags: