Type to search

ٹی وی اور فلم

مرزا پور کی اداکارہ نے پوچھا سوال، بولڈ سین کے لیے مردوں کو کیوں نہیں کیا جاتا ٹرول؟

فلمی ڈسک،8مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویب سیریز مرزا پور میں اہم رول نبھانے والی اننگشا بسواس نے ایک انٹرویو میں مرد غالب ؟ذہنیت پر سوال اٹھائے ہیں، انہوں نے سماج سے تین سوال پوچھے ہیں-

پہلا خواتین کو ہمیشہ بولڈ سین کے لیے ٹرول کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے، جبکہ مرد بھی اس میں حصہ دار ہوتے ہیں، پر ان پر کوئی سوال کیوں نہیں اٹھائے جاتے ہیں؟ دوسرا مرد اداکاراؤں کو کیوں اسکے لیے توہین کا سامنا نہیں کرنا پڑتا؟ اور تیسرا آخری بولڈ سین کرنا اتنی بڑی بات کیوں ہے؟

غور طلب ہے کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ اداکاراؤں کو بولڈ سینس کے لیے اپنی ذاتی زندگی میں تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا اپنے پسندیدہ کردار کے انتخاب کے لیے شرمندہ ہونا پڑتاہے، لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ اداکارہ کی طرف سے نبھائے گئے کردار خیالی ہوتے ہیں نہ کہ حقیقت، وہ رول سماج کا آئینے کا کام کرتی ہے،لیکن ہم اسکے لیے صدیوں سے چلی آرہی لوگوں کی سوچ کو نہیں بدل پا رہے ہیں-

انہوں نے اس بارے میں آگے اپنے خیال رکھتے ہوئے کہا، یہ بہت ہی ضروری ہے ہمیں جلد صنف کو لیکر ترقی پسند وژن اپنانا ہوگا، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بولڈ سین کو پردے پر فلمانا کسی وار سین کو فلمانے سے ذیادہ مشکل اور چیلنج بھرا ہوتا ہے-

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹرولنگ اور تعریف دونوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے لیکن صنف میں وہ بدلاؤ لانا چاہتی ہے- اگر بات کریں انکی فلموں کی تو انہوں نے کھویا کھویا چاند، جیسی فلم کی تھی، اس میں سوہا علی خان ، شائنی آہوجا، اور رجت کپور کے اہم رول تھے، اسکے علاوہ اداکارہ جلد ہی مرزا پور 2 میں زرین کی اہم رول نبھاتی نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like