Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہیں فلم جوان کی اداکارہ لہر خان

اداکارہ لہر خان

والد کی موت کے بعد اداکارہ نے چھوڑ دی تھی فلم انڈسٹری


فلمی ڈسک، 24 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان بحث میں بنی ہوئی ہے- فینس بڑی بے صبری سے فلم کے ٹریلر ریلیز کا انتظار کررہے ہیں-

 

 

فلم جوان میں شاہ رخ کے علاوہ اداکارہ نین تارا اور وجے سیتھوپتی نظر آنے والے ہیں- لیکن ایک اور اداکارہ کی بحث ہورہی ہے، جو اس فلم میں نظر آئیں گی، اور وہ ہے لہر خان-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lehar Khan (@leharkhan)

 

لہر خان ہمیشہ سے ہی شاہ رخ خان کی فین رہی ہیں، اور بچپن سے انکے گانوں پر ڈانس کرکے بڑی ہوئی- اور اب وہ اداکار کے ساتھ فلم جوان میں کام کررہی ہے-

 

 

 

ایک پرذاتی سانحہ کی وجہ سے لہر خان نے فلم انڈسٹری تقریبا چھوڑ دی تھی، لیکن شاہ رخ نے انہیں فلم جوان میں موقع دیا-

اداکارہ لہر خان دہلی میں پڑھی اور وہیں پرورش پائی، وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی، بلکہ انکا خواب اینیمل سائنٹس بننا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lehar Khan (@leharkhan)

 

حالانکہ دہلی میں اپنی اسکولی تعلیم پوری کرنے کے بعد وہ ممبئی چلی گئی، جہاں انہوں نے فلم میکینگ میں گریجویشن کیا-

لہر خان کمال کی ڈانسر ہے، اور وہ بوگی ووگی و ڈانس انڈیا ڈانس جیسے ریالٹی شو کرچکی ہے- انہوں نے بعد میں ریالٹی شو کڈز دھوم جیتا تھا-

 

لہر خان 11 سال کی عمر میں شارٹ فلم ڈسٹنی میں نظر آئی تھی، اسکے بعد انہیں پہلی فلم جلپری ملی- سال 2015 میں لہر نے رادھیکا آپٹے اسٹارر پارچڈ میں کام کیا-

 

 

اداکارہ لہر پھر والد سے اجازت کے بعد والدہ کے ساتھ ممبئی آگئی اور فلمی دنیا میں راستہ تلاش کرنے لگی- پچھلے سال انہوں نے فلم براہمستر: پارٹ 1 اور ویب سیریز دہن: راکن کا رہسیہ میں کام کیا- اس سیریز کے بعد لہر کو محسوس ہوا کہ انہیں ایکٹینگ میں ہی کیریئر بنانا ہے-

 

 

سب کچھ اچھا چل رہا تھا، لیکن 2021 میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران اداکارہ کے والد کی موت ہوگئی، لہر بالکل ٹوٹ چکی تھی، دراصل لہر خان کے والدین انکی دادی کو ملنے لکھنؤ گئے تھے، تبھی کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگ گیا، اور وہ وہیں پھنس گئے- وہیں پر لہر کے والد کو کورونا ہوگیا، اور بچ نہیں سکے-

 

 

والد کی موت کے دو مہینے بعد لہر خان کو جوان کے لیے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کا فون آیا اور بتایا کہ انہیں منتخب کرلیا گیا ہے-

 

 

حالانکہ لہر نے جوان کو ریجکٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، انکا کہنا تھا کہ جب زندگی میں انکا سب سے بڑا جذباتی سہارا ہی نہیں ہے تو فلم کرکے کیا کریں گے-والدہ کے سمجھانے پر وہ مان گئی اور جوان کا حصہ بنی-