Type to search

وائرل

کون ہے فلم پٹھان کی روسی جاسوس ریچل این مولنز

ریچل این مولنز

وائرل ڈسک، 30 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریچل این مولنز ہالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ ہے- جنہیں ہپتی اینڈینگس اور دی لیگ جیسے شوز کے لیے جانا جاتا ہے- ریشل نے نیبرس اور دی اینٹورج جیسی امریکی فلموں میں بھی کام کیا ہے-

 

 

شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی سپر ہٹ فلم پٹھان سے ریچل این مولنز کا بالی ووڈ ڈیبیو ہوا ہے- اس فلم میں اداکارہ روسی جاسوس ایلس کے کردار میں نظر آرہی ہے-

 

 

 

شاہ رخ خان کی پٹھان میں ریچل نے اہم رول نبھایا تھا- انکی مدد سے ہی دونوں کو بڑی جیت حاصل ہوتی ہے- جب شاہ رخ خان یعنی پٹھان، جم (جان ابراہم) سے ایک بازی ہار جاتے ہیں- تب ریشل کے گلیمرس انداز نے ایسا چکر چلایا کہ ایک بار پھر گیم پٹھان کے پول میں آگیا-

 

 

 

اداکارہ ریشل نے حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انکے ایجنٹ روی آہوجا نے انہیں کسی بالی ووڈ فلم کا آڈیشن دینے کے لیے کہا تھا- اس وقت انہیں نا ہی فلم کا نام معلوم تھا اور نہ ہی کہانی-

 

 

 

ریچل این مولنز نے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ ملبوسات کی فٹنگ کے لیے ممبئی پہنچی تب انہوں نے ایک الماری کے ٹرنک پر دیپیکا کا نام دیکھا- اداکارہ نے کہا کہ دیپیکا کا نام دییکھ کر انہیں یہ سمجھ آگیا کہ فلم کافی بڑی ہونے والی ہے-

 

 

 

 

 

 

فلم ‘پٹھان’ کی شوٹنگ کے دوران ریچل این مولنز کو ایک نئی بات معلوم ہوئی۔ دراصل ریچل اور شاہ رخ کی سالگرہ ایک ہی دن آتی ہے۔ یہ دونوں ہی 2 نومبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔

 

 

 

 

ریچل این مولنز نے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے جس کے بعد ملک بھر کے مداحوں نے انہیں سوشل میڈیا پر بھی سرچ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔

 

 

 

 

پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی اور پہلے دن 55 کروڑ روپے کمائے، جس نے ہندوستانی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ دیا۔ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون فلم میں ایجنٹ کے کردار میں ہیں۔