Type to search

وائرل

کون ہے ایریکا پیکارڈ ، خطروں کے کھلاڑی 12′ کی کنٹیسٹنٹ

ایریکا پیکارڈ

وائرل ڈسک، 27 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مقبول اسٹنٹ بیسٹ ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 کے کنٹیسٹنٹ کا اعلان ہوچکا ہے-

روہت شیٹی کی طرف سے ہوسٹ کیے جانے والا یہ شو جلد ہی 12ویں سیزن کے ساتھ ٹی وی پر دستک دیگا-

خطروں کے کھلاڑی میں روبینہ دلائک ، شیوانگی جوشی، منور فاروقی، پرتیکک سہجپال، جنت زبیر ، نشانت بھٹ، انیری وجانی اور مسٹر فیسو جیسے مقبول شخصیات خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے-

تقریبا سبھی کنٹیسٹنٹ سے تو سب واقف ہے، لیکن ایک کنٹیسٹنٹ ہے، جسکے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے- یہ ہے ایریکا پیکارڈ، کیا آپ جانتے ہیں کہ ایریکا کون ہے اور وہ کیا کرتی ہے؟

ایریکا پیکارڈ ہندی فلموں کے مشہور ویلن گیون پیکارڈ کی بیٹی ہے- گیون پیکارڈ بالی ووڈ کے خطرناک ویلن میں سے ایک تھے-

گیون پیکارڈ نے 90 کے دہائی میں کئی فلموں میں کام کیا تھا، جن میں چمتکار، تڑی پار، اور یہ ہے جلوہ جیسی فلمیں شامل ہے- اداکار گیون پیکارڈ کی موت 18 مئی 2012 کو ہوئی-

گیون نے قریب 60 فلموں میں کام کیا، سبھی میں ویلن بنے اور اسکے بعد کئی ملیالم فلموں میں بھی کام کیا،

گیون پیکارڈ نیشنل لیول کے باڈی بلڈر تھے، انہوں نے سنیل شیٹی اور سنجے دت کے علاوہ سلمان خان تک کے باڈی گارڈ شیرا کو ٹرین کیا تھا-

جہاں والد ایکٹینگ میں تھے، وہیں ایریکا نے ماڈلنگ کی دنیا میں نام کمانے کا فیصلہ کیا-

ایریکا پیکارڈ کی پیدائش 13 نومبر 1988 کو ممبئی میں ہوئی- انکے والد کا نام گیون پیکارڈ اور والدہ کا نام ایوریل کروم ہے- انکی ایک بہن کمیلی کیلا پیکارڈ ہے- انہوں نے ممبئی کے سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی-

 

انہوں نے اشتہارات میں بھی کام کیا، ایک اشتہار میں ایریکا ، رنبیر کپور کے ساتھ بھی نظر ائی تھی-

ایریکا دنیا بھر کے ٹاپ ماڈلنگ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرچکی ہے- انہوں نے ملک کے نامی ڈیزائنرس کے لیے بھی ریمپ واک کیا ہے-

 

ایریکا پیکارڈ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایریکا پیکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 192کے فالوورز ہیں۔