Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ڈبلیو ایچ او نے بالی ووڈ اداکاراؤں سے کی اپیل

فلمی ڈسک،16مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورلڈ ہیلتھ آرگانائزیشن کی طرف سے کورونا وائرس کو وبا اعلان کیا جاچکا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہی کئی ایونٹس، ایوارڈ فنکشن، اور شوٹنگس شیڈول منسوخ ہوچکے ہیں۔ اب لوگوں میں اسے لیکر شعور بیداری لانے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ایک نئی مہم چلائی جارہی ہے۔ جسکا عنوان ہے ’سیف ہینڈ چیلینج‘، اس چیلینج میں وہ ویڈیو میں انکی طرف سے ویڈیو شیئر کرنے کو کہا جائے گا کہ آپ اس وائرس سے اپنی حفاظت کے لیے اپنا ہاتھ کس طرح سے دھوتے ہیں۔ اس چیلنج کے لیے جن لوگوں کونامزد کیا گیا ہے ان میں بالی ووڈ اداکارہ پرینکاچوپڑا اور دپیکا پاڈکوون بھی شامل ہے۔

جی ہاں، اس چیلینج کو لیکر دنیا بھر کے لوگوں تک ہچانے کے لیے ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر نے دنیا بھر کے کئی شخصیات کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کے۔پاپ، آرنلڈ شوارزنگر،پرینکا چوپڑا، دپیکا پاڈکوون کے علاوہ اور بھی کئی مشہور شخصیات کو نامزد کیا ہے۔
اسے لیکر جوٹیوٹ کیا گیا ہے اس میں لکھا ہے۔ اب سیف ہینڈ چیلینج کے لیے میں @deepikapadukone@priyankachopra@Schwarzenegger@CTurlington کو نامزد کرتا ہوں، جو ویڈیو شیئر کر کے باتئیں گے کہ ہمیں ہاتھ دھونا چاہیئےاور وہ دیگر تین لوگوں کو اس چیلینج میں جوائن ہونے کے لیے کہیں گے۔ ہم سب ملکر کوویڈ 19کو ختم کرسکتے ہیں۔

بتادیں کہ ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ چہارشنبہ کو اسے وبا اعلان کردیا، جسکی وجہ سے دنیا بھر میں قریب 150000 متاثر ہے اور تقریبا 5600 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ کئی ریاستوں میں 31 مارچ تک اسکول ، کالج ، سینما گھر اور شاپنگ مالس کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like