Type to search

جرائم و حادثات

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں گئی نظام آباد کے نوجوان کی جان

نظام آباد،22 ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق ایک نوجوان کو بھاری پڑگیا۔ ٹک ٹاک کے چکر میں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ یہ واقع نظام آباد ضلع میں بھیمگل منڈل کے گونگوپل گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں کے باہر بہنے والی نہر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ اندراپورم دنیش اپنے دوستوں گنگاجمل اور منوج گوڑ کے ساتھ نہر کنارے گیا۔ تینوں پانی میں اتر کر ویڈیو بنارہے تھے۔ مچھلیاں بھی پکڑی، اس درمیان اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا اور تینوں پانی میں بہنے لگے۔

کنارے کھڑے کچھ لوگوں نے انہیں پانی میں بہتا دیکھ انکی طرف ساڑیاں پھینکی۔ ان ساڑیوں کو پکڑ کر منوج اور گنگاجمل کنارے آگئے۔ لیکن دنیش نہیں آسکا اور پانی میں بہہ گیا۔ افسران نےاسکی تلاش کی لیکن 24 گھنٹے تک اسکا پتہ نہیں چلا۔

Tags:

You Might also Like