Type to search

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ یوزرس کے لیے بری خبر، لاکھوں فون میں نہیں کرئے گا کام

ٹیکنالوجی ڈسک، 12ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا بھر کے لاکھوں واٹس ایپ یوزرس کے لیے بری خبر ہے-  یکم فروری 2020 کا پسندیدہ انسٹینٹ میسجینگ ایپ لاکھوں ڈیوائس پر کام کرنا بند کردے گا، فیس بک کی ملکیت والی کمپنی واٹس ایپ نے اپنے بلاگ پوسٹ میں ان اسمارٹ فونس کے بارے میں بتایا ہے جن پر اب یکم فروری کے بعد واٹس ایپ قابل رسائی نہیں کیا جاسکے گا-

ایسا کرنےکی وجہ بتاتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ یوزرس کی سیکیورٹی کے لیے یہ قدم اٹھانا ضروری تھا- واٹس ایپ کے اس فیصلے کے بعد اینڈرائیڈ ، آئی او ایس اور ونڈوز آپریٹینگ سسٹم پر کام کرنے والے لاکھوں اسمارٹ فون یوزرس واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرپائیں گے-

ان آئی فونس پر نہیں چلے گا واٹس ایپ

واٹس ایپ فروری 2020 سے آئی او ایس 8 اور اس سے پہلے کے ورژن پر چلنے والے آئی فونس پر کام نہیں کرے گا، اسکا مطلب یہ ہوا کہ یوزرس کے آئی فون 6 اور اسکے بعد آئے آئی فون موجود ہے انہیں اسکی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے- آئی فون یوزرس کے لیے واٹس ایپ نے اپنے بلاگ پوسٹ میں کہا، واٹس ایپ کے بیسٹ تجربے کے لیے ہم یوزرس کو انکے آئی فون کے لیے دستیاب آئی او ایس کے لیٹیسٹ ورژن سے اپ ڈیٹ کرنے کی صلاح دیتے ہیں-

پرانے ڈیواس کے لیے بھی ہوگا بند

اگر آپ ان یوزرس میں سے ہے جو اینڈرائیڈ کے 2.3.3 (جنجر بریڈ) سے پرانے ورژن کا استعمال کرتے ہیں، تو اب آپ کے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ نہیں چلے گا، اسکے ساتھ ہی اگر کوئی یوزر پرانے اینڈارائیڈ ورژن پر چلنے والے ڈیواس سے واٹس ایپ کا نیا اکاؤنٹ بناتا ہے یا موجودہ اکاؤنٹ کو تصدیق کرتا ہے تو اسے واٹس ایپ سے بلاک کردیا جائے گا،  اینڈرائیڈ جنجر بریڈ 2010 میں لانچ ہوا تھا، ایسے میں قریب 10 سال پہلے لانچ ہوئے ہواوے، سیمسنگ، سونی اور گوگل کے کچھ اسمارٹ فون یوزرس کو واٹس ایپ سپورٹ بند ہونے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے-

Tags:

You Might also Like