Type to search

اسپورٹس

انگلینڈ میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا کورنٹائن ختم، پریکٹس میچ کھیلنے اترے گی ٹیم

team West Indies

اسپورٹس ڈسک،23جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ پہچنے کے بعد پیر کو 14 دن کا لازمی علیحدگی پورا کردیا اور اب وہ اپنے آپس میں تین روزہ پریکٹس میچ کھیل کر اگلے مہینے ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نو جون کو خصوصی جہاز سے مانچسٹر پہنچی تھی۔ اور تبھی سے اس کے کھلاڑی اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ اور اس سے جڑے ہوٹل میں الگ تھے۔ ویسٹ انڈیز 25 رکنی ٹیم لیکر یہاں آیا ہے جس میں 11 ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہے تاکہ کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے یا کوویڈ 19 سے متاثر ہونے کی صورتحال میں اسکی جگہ فوری ہی نئے کھلاڑی کو ٹیم میں لایا جاسکے۔ کیریبین ٹیم اب اپنے آپس میں ہی تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

 

پہلا ٹیسٹ میچ اٹھ جولائی سے ایجزباؤل میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا (16 سے 20 جولائی) اور تیسرا (24 سے 28 جولائی) ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

 

اس طرح سے تین ٹیسٹ میچ 21 دن کے اندر کھیلے جائیں گے۔ ان مقامات کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ کیونکہ ان میں اسٹیڈیم کے اندر یا اس کے پاس میں ہوٹل ہے اور ان میں بائیو محفوظ ماحول تیار کیا جاسکتا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ان کوششوں کے باوجود ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں ڈیرن براوو ، شمرون ہیٹ میئر اور کیمو پال نے اپنے کرکٹ بورڈ سے اپنے اختیار پر فیصلہ کرنے کی چھوٹ ملنے پر دورے پر آنے سے انکار کردیا۔

 

سیریز کے دوران کھیلتے ہوئے بھی کھلاڑیوں کو کچھ سخت صحت کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا جس میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کا استعمال نہیں کرنا بھی شامل ہے۔ اسکے علاوہ کھلاڑیوں اور عملے کا لگاتار مسقل ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like