Type to search

اسپورٹس

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4وکٹ سے دی شکست

West Indies

اسپورٹس ڈسک،13جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا بحران میں ہوئے پہلے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ بتادیں کہ کورونا بحران میں یہ پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہے، جس میں بدلے ہوئے حالات میں دونوں ٹیمیں کھیل رہی تھی۔ کیربین ٹیم نے میزبان انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں 4وکٹ سے شکست دے دی۔

اسی کے ساتھ ہی مہمان ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی موجودہ ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے برتری بنا لی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات 16جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کے لیے بلیک ووڈ نے سب سے ذیادہ 95رن بنائے۔ بلیک ووڈ کا یہ 11ویں نصف سنچری تھی۔

روسٹن چیس نے 37 شین ڈوریچ نے 20 رن بنائے۔ انگلینڈ کے لیے جوفرا آرچر نے سب سے ذیادہ 3 وکٹ لیے۔ ویسٹ انڈیز کو جوفرا آرچر نے شروع میں ہی زبردست جھٹکے دیئے۔ جوفرا آرچر نے کریگ بریتھویٹ (4) اور بروکس (0) کو پویلین بھیج ، جبکہ مارک ووڈ نے شائی ہوپ (9) کا وکٹ لیا۔ ویسٹ انڈیز اوپنر جان کیمبل زخمی ہوگئے تھے۔ آرچر کی یارکر بال انکے پاؤں پر لگا جس سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔

 

آرچر اور جیمز اینڈرسن نے شروع سے ہی زبردست بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو پریشانی میں رکھا۔ بارباڈوس میں پیدا ہونے والے فاسٹ بولر آرچر نے چھٹے اوور میں انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی جب براتھویٹ نے انکی گیند اپنے وکٹوں پر کھیلی۔ آرچر کو الگے اوور میں ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔

 

ہوپ نے کور ڈرائیو سے دو چوکے لگائے۔ لیکن ووڈ نے گیند سنبھالتے ہی انہیں بولڈ کردیا۔ ووڈ پر ڈرائیو کرنے کی کوشش میں ہوپ چوک گئے تھے۔ روسٹن (37) کو آرچر نے بٹلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ شین ڈورچ (20) اور جرمین بلیک ووڈ (95) کا وکٹ اسٹوکس نے لیا۔

 

انگلینڈ کی طرف سے دوسری انگیز میں جیک کراؤلی (76) ، ڈوم سیبلے (50) ، کپتان بین اسٹوکس (46) ، کے علاوہ روری برنز (42) نے اپنی اننگزوں کو زیادہ لمبا نہیں کھینچ پائے۔

Tags:

You Might also Like