Type to search

قومی

مغربی بنگال ، آسام ، پڈوچیری ، کیرل ، تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

انتخابات 2021

نئی دہلی،26 فروری (ذرائع) چار ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا-

بنگال میں 8 مرحلے میں ہونگے انتخابات
مغربی بنگال کی 294 اسمبلی سیٹوں پر 8 مرحلے میں انتخابات ہونگے- پہلا مرحلہ 27 مارچ، دوسرا مرحلہ 1 اپریل، تیسرا مرحلہ 6 اپریل، چوتھا مرحلہ 10 اپریل، پانچواں مرحلہ 17 اپریل، چٹھا مرحلہ 22 اپریل، ساتواں مرحلہ 26 اپریل اور آٹھواں مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا- مغربی بنگال میں 2016 میں 77413 انتخابی مراکز تھے، جبکہ اس بار 101916 انتخابی مراکز ہونگے- نتائج 2 مئی کو آئیں گے-

ریاست میں ابھی ترنمول کانگریس کی حکومت ہے- سال 2016 کے انتخابات میں ٹی ایم سی کو 211 سیٹ ملی تھی- سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 42 میں سے 18 سیٹ جیتی تھی-

آسام میں 3 مرحلوں میں ہونگے انتخابات
آسام کی 126 اسمبلی سیٹوں پر 3 مراحل میں انتخابات ہونگے- پہلا مرحلہ 27 مارچ، دوسرا مرحلہ 1 اپریل، اور تیسرا مرحلہ 6 اپریل کو ہوگا- بتادیں کہ آسام میں 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 24890 انتخابی مراکز تھے، لیکن 2021 میں انتخابی مراکز کی تعداد 33530 ہوگی- نتائج 2 مئی کو آئیں گے-

بنگال کی طرح یہاں بھی مرحلے کی نوٹیفکیشن 2 مارچ کو جاری ہوگی اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ 27 مارچ کو ہوگی-
آسام میں پچھلی بار یعنی 2016 میں یہاں بی جے پی کی حکومت بنی تھی- اسے 60 سیٹ ملی تھی- اتحادیوں کو 26 سیٹ، کانگریس کو 26 اور اے آئی یو ڈی ایف کو 13 سیٹ ملی تھی-
کیرالا میں ایک مرحلے میں ہونگے انتخابات
کیرالا کی 140 اسمبلی سیٹوں پر 6 اپریل کو ووٹنگ ہوگی- کیرالا میں پہلے 21498 انتخابی مراکز بنائے گئے تھے- لیکن اس بار یہاں مراکز کی تعداد 40771 ہوگی- نتائج 2 مئی کو ہونگے-

تاملناڈو میں 1 مرحلے میں ہونگے انتخابات
تاملناڈو کی 234 اسمبلی سیٹوں پر 6 اپریل کو ووٹنگ ہوگی- تاملناڈو میں 2016 میں 66007 انتخابی مراکز بنائے گئے تھے لیکن اس بار 88936 انتخابی مراکز ہونگے- نتائج 2 مئی کو آئیں گے-

تاملناڈو میں 2016 میں 134 سیٹ جیت کر اے آئی اے ڈی ایم کے نے حکومت بنائی تھی- ڈی ایم کے کو 97 سیٹ ملی تھی-

پڈوچیری کے انتخابات 1 مرحلے میں ہوں گے
پوڈوچیری اسمبلی کی 30 سیٹوں کے لیے 6 اپریل کو ووٹنگ ہوگی- 2 مئی کو نتائج آئیں گے-
ان تمام ریاستوں کی 824 اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جن میں 18.86 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے لئے دو لاکھ 70 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔