Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز اسکیپ لائیو کی اداکارہ ملیکا سنگھ

اداکارہ ملیکا سنگھ

فلمی ڈسک، 31 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈزنی ہاٹ اسٹار پلس کی ویب سیریز اسکیپ لائیو میں ملیکا سنگھ یعنی شرینی رنگا سوامی نے ساؤتھ اداکار سدھارتھ کی بہن کا کردار نبھایا ہے، سیریز میں ملیکا سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئی-

ویب سیریز اسکیپ لائیو ایک افسانوی کہانی ہے، جس جیا مشرا اور سدھارتھ کمار تیواری نے لکھا ہے-

اسکے سات اقساط ہیں- پچھلے دنوں ہی اسکے دو اور اقساط جاری کردیئے گئے۔

ویب سیریز اسکیپ لائیو میں سدھارتھ، شویتا ترپاٹھی شرما ، سواستیکا مکھرجی ، پلبیتا بورٹھاکر ، والوسچا ڈی سوزا ، ریتوک ساہور، شومیدھ مدگلکر ، گیتیکا ودیا اوہلیان، جگجیت سندھو ، روہت چندیل اور جاوید جعفری جیسے فنکار شامل ہے-

 

بتادیں کہ اس سے پہلے ہم اداکارہ سواستیکا مکھرجی، پلبیتا بورٹھاکر اور گیتیکا ودیا کے بارے میں بات کرچکے ہیں آج ہم اسکیپ لائیو کی ایک اور اداکارہ ملیکا سنگھ کے بارے میں جانیں گے-

ملیکا سنگھ اپنے مذہب سے باہر جاکر کسی لڑکے سے پیار کرتی ہے- جو سدھارتھ کو بالکل بھی پسند نہیں ہے- ویب سیریز میں ملیکا سنگھ اپنے بھائی اور ماں کے ساتھ رہتی ہے-

 

اداکارہ ملیکا سنگھ ٹی وی سیریل رادھا کرشن سے سرخیاں بٹور چکی ہے- اسٹار بھارت کے ٹی وی پر سال 2018 سے چل رہے سیریل رادھا کرشن میں ملیکا سنگھ نے رادھا کا کردار نبھایا-

ملیکا سنگھ اپنی ایکٹینگ سے سبھی کو کافی متاثر کیا ہے- ملیکا سنگھ فلم گلی بوائے اور سال 2014 میں آئی فلم کرپان دی سورڈ آف آنر میں بھی نظر آچکی ہے-

جموں کی رہنے والی ملیکا سنگھ کا اس سیریل رادھا کرشن کے کردار کے لیے منتخب ہونے کا قصہ بھی کافی دلچسپ ہے-

رپورٹس کے مطابق ملیکا سنگھ اپنے ماما گھر ممبئی آئی ہوئی تھی، تبھی رادھا کرشن میں رادھا کے کردار کے لیے آڈیشن چل رہا تھا، وہ اپنی والدہ کے کہنے پر آڈیشن دینے پہنچ گئی اور انکا سیلکشن ہوگیا-

ملیکا سنگھ اس سیریل میں کرشن کا کردار نبھا رہے سمیدھ مدگلکر کے ساتھ کام کیا-

ملیکا کا کہنا تھا کہ رادھا کے کردار کے لیے منتخب ہونا انکی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ تھا-  ملیکا سنگھ کی والدہ ایک کوریوگرافر ہے اور وہ جموں میں کلاسیکل ڈانس ٹیچر ہے-

رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ملیکا سنگھ نے کبھی ایکٹینگ میں کیریئر بنانے کا نہیں سوچا تھا، لیکن انکی والدہ نے انکے رول کے لیے آڈیشن دینے بھیجا تھا-

ملیکا سنگھ کی پیدائش 15 ستمبر 2000 کو جموں شہر میں ہوئی- انکی والدہ روبی سنگھ ہے، بچپن میں والد کا انتقال ہوگیا، والدہ نے پرورش کی، انکی ایک چھوٹی بہن ہے- فی الحال وہ ممبئی میں رہتی ہے-

ملیکا ایک تربیت یافتہ ڈانسر ہے اور انکی والدہ نے انکو ڈانس سیکھایا ہے-