Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز ٹوتھ پری کا ٹریلر ریلیز، ویمپائر لڑکی کی کہانی

ویب سیریز ٹوتھ پری

شانتنو مہیشوری کی نئی ویب سیریز ٹوتھ پری کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، جوکہ ہوش اڑا دے گا۔

ویب سیریز میں ویمپائر لڑکی کی عام آدمی سے محبت اور شیطانی طاقتوں سے لڑائی کی کہانی۔

ٹوتھ پری 20 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی اور اے پریتم ڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔


فلمی ڈسک، 13 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویمپائر کی لو اسٹوری اور قصے اب ہالی ووڈ اور چھوٹے پردے کے بعد بالی ووڈ تک بھی پہنچ چکے ہیں۔ اب تک غیر ملکی فلموں میں ویمپائر کے پیار اور انتقام کی کہانی دیکھنے کو ملی۔

 

 

 

 

 

ایکتا کپور نے بھی اپنے کچھ ٹی وی شوز میں اس موضوع کو استعمال کیا۔ لیکن اب بالی ووڈ میں بھی ویمپائر پر مبنی ویب سیریز بن رہی ہے، جسکا نام ٹوتھ پری ہے۔ حال ہی میں اسکا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز میں شانتنو مہیشوری اور تانیا منکتلا لیڈ رول میں ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار ویمپائر ہیرو نہیں بلکہ ہیروئن ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

 

چند ہفتے قبل ٹوتھ پری کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر ہی صاف ہوگیا تھا یہ کس قدر خطرناک ویب سیریز ہوگی۔ اب جب ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، تو یہ پکا ہے اس ویب سیریز میں ناظرین کو سیٹ پر باندھ کر رکھنے والا سارا مسالہ ہوگا۔ ‘ٹوتھ پری’ ایک ویمپائر لڑکی اور ایک عام آدمی کے درمیان محبت کی کہانی ہے، جس کی ایک شاندار جھلک ہے۔

 

ویب سیریز ٹوتھ پری’ میں شانتنو مہیشوری نے ڈاکٹر رائے کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ تانیا نے رومی نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ اصل ایک ویمپائر ہے۔ ویب سیریز میں کس قدر چونکانے والے موڑ آنے والے ہیں، اسکی جھلک ٹریلر میں ہے۔

شانتنو یعنی ڈاکٹر رائے کو نہ تو رومی کے گھر کا پتہ معلوم ہے اور نہ ہی اسکا فون نمبر۔ چاہتے ہوئے بھی اسے رومی کے بارے میں کچھ نہیں پتہ چل پاتا۔ رومی کے بارے میں ڈاکٹر رائے کو ہر بات پراسرار لگتی ہے۔ پھر اچانک ایک دن ڈاکٹر رائے کو معلوم ہوتا ہے کہ رومی ویمپائر ہے، جو لوگوں کا خون چوس کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔

 

ٹریلر کو دیکھ کر فینس حیران ہیں اور تعریف کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کہانی کا بالی ووڈ میں انتظار کررہے تھے۔

ٹوتھ پری’ کو پریتم ڈی گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس میں سکندر کھیر اور ریوتی بھی نظر آئیں گے۔ یہ ویب سیریز 20 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

 

کون ہے شانتنو مہیشوری

بتادیں کہ شانتنو مہیشوری 7 مارچ 1991 کو کولکتہ کے مارواڑی خاندان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کلکتہ کے دی پارک انگلش اسکول اور کالج کی پڑھائی سینٹ جوزف کالج سے حاصل کی۔

 

 

شانتنو ایک اداکار، ڈانسر، کوریوگرافر اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے چینل وی پر شو دل دوستی ڈانس کے ساتھ اپنے مرکزی کردار سویم شیخاوت کے طور پر اپنے شاندار مظاہرے کی شروعات کی۔ سال 2017 میں فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 8 میں حصہ لیا اور فاتح رہے۔ وہ جھلک دکھلا جا 9 اور نچ بلیے 9 میں ایک مدمقابل کے طور پر بھی دیکھے گئے۔

مہیشوری نے سال 2022 میں عالیہ بھٹ کے مقابل سنجے لیلا بھنسالی کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

 

کون ہے تانیا مانیکتالا

تانیا مانیکتالا کی پیدائش 7 جولائی 1997 کو دہلی میں ہوئی۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے شیواجی کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ تانیا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کاپی رائٹر کے طور پر بھی کام کیا۔

تانیا ایک اداکارہ ہے جو بنیادی طور پر ہندی ویب شوز میں کام کرتی ہے۔ تانیا نے اپنی اداکاری کا آغاز سال 2018 میں اسکول ڈیز، سے کیا۔ تانیا نے سال 2018 میں فلم فلیمز میں ایشیتا اور سال 2020 میں آئی فلم اے سوئٹیبل بوائے میں لتا مہرا کے کردار سے مشہور ہوئی۔

 

 

 

 

کون ہے اداکارہ تلوتما شوم

ویب سیریز ٹوتھ پری میں انگریزی فلم مانسون ویڈینگ کی اداکارہ تلوتما شوم بھی اہم کردار میں ہے۔ بتادیں کہ اداکارہ تلوتما شوم کی پیدائش کولکتہ میں ہوئی، اداکارہ کے والد انڈین ایئر فورس میں تھے، انہوں نے دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے پڑھائی کی-

 

ڈزنی ہاٹ اسٹار پر آئی ویب سیریز دی نائٹ مینجر میں کام کرچکی اداکارہ تلوتما شوم کو فلم اے ڈیتھ ان دی گنج میں اپنے کردار کے لیے 63ویں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔