Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم تاج ڈیوائیڈ بائے بلڈ کا ٹریلر جاری

تاج ڈیوائیڈ بائے بلڈ

 نصیر الدین شاہ، دھرمیندر اور آدیتی راؤ حیدری اہم کردار میں


فلمی ڈسک، 19 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم تاج ڈیوائیڈ بائے بلڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے- اس میں نصیر الدین شاہ اکبر کے کردار میں ہے، اس میں آشیم گلاٹی سلیم کے کردار میں نظر آئیں گے- ادیتی راؤ حیدری انار کلی کے کردار میں نظر آئیں گی-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZEE5 (@zee5)

 

فلم تاج ڈیوائیڈ بائے بلڈ کا ٹریلر قریب ڈھائی منٹ کا ہے جس میں حکومت اور اسکے جدوجہد کو دیکھایا گیا ہے، ٹریلر میں رومانس، ڈرامہ اور ایکشن نظر آرہا ہے، وہیں ٹریلر میں سندھیا مردول اور طحہ شاہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے-

 

 

تاج ڈیوائیڈ بائے بلڈ کے ٹریلر کی شرواعات میں اکبر اعلان کرتے ہیں کہ پہلے پیدا ہونے والا ہی جانشین ہوگا ایسا ضروری نہیں ہے، وہ اپنے تینوں بیٹوں سے کہتے ہیں کہ جب جانشین منتخب کرنے کا وقت آئے گا تو وہ صلاحیت کو دیکھیں گے- تینوں بیٹے ایک دوسرے سے کافی الگ ہیں، راجکمار سلیم کی دلچسپی قلعہ اور شاہی طرز زندگی میں ذیادہ ہوتی ہے- راجکمار مراد کا ماننا ہے کہ تخت صرف انکا ہے، جبکہ راجکمار دانیال کو بنا لالچ والے شخص کے طور پر مانا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے-

 

 

مغل سلطنت پر مبنی ویب سیریز تاج ڈیوائیڈ بائے بلڈ زی5 پر جلد ریلیز ہونے والی ہے- اس میں قصہ کرسی کا نظر آئے گا، یہ 10 اقساط کی ویب سیریز ہوگی-

 

 

لمبے وقت کے بعد اداکار دھرمیندر ایک بار پھر پردے پر نظر آئیں گے، حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک فوٹو شیئر کی جس میں وہ سلیم چشتی کے کردار میں نظر آرہے ہیں- فلم کے ٹریلر میں وہ بھی نظر آئے-

 

 

وہیں انار کلی بنی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا انداز بھی فینس کو کافی پسند آرہا ہے- کئی لوگوں نے انکے لک کی تعریف بھی کی ہے- اداکارہ ادیتی نے کئی فلموں میں کام کیا ہے- انکے رول کو کافی پسند کیا گیا- وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مشہور ہیں۔

 

 

بتادیں کہ ادیتی راؤ حیدری سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں بھی نظر آنے والی ہے یہ ویبسیریز نیٹ فلکس پر جلد ریلیز ہوسکتی ہے-

 

 

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، تاج ایک لیکن دعویدار کئی، کون ہوگا بادشاہ اکبر کے تاج کا اصلی حقدار، ہو جائے اس تاج کو دیکھنے کے لیے تیار کیونکہ اب کھلیں گے تاج کے راز-

 

 

مغل سلطنت کی اس کہانی میں کئی اسکام ، نجی رشتے اور محل کے اندر چل رہی سازشوں کو دیکھا گیا ہے، فلم تاج ڈیوائیڈ بائے بلڈ 3 مارچ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم زی5 پر ہندی کے ساتھ تمل اور تیلگو میں اسٹریم ہوگی

Tags:

You Might also Like