Type to search

ٹی وی اور فلم

کرائم ڈیٹیکٹیو ویب سیریز پی.آئی مینا کا ٹریلر جاری

پی.آئی مینا

سازشوں کے جال میں پھنسی تانیا مانیکتالا

ایمیزون پرائم ویڈیو کی آنے والی ویب سیریز پی.آئی مینا کا ٹریلر ریلیز –

پرمبرت چٹوپادھیائے ، جشو سینگپتا ، ونے پاٹھک اور زرینہ وہاب اہم کردار میں-

نومبر میں ہندی ، تمل ، تیلگو ، ملیالم اور کنڑ زبان میں اسٹریم ہوگی-


فلمی ڈسک، 1 نومبر (اردو پوسٹ) ایمیزون پرائم ویڈیو کی آنے والی ویب سیریز پی.آئی مینا کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- ارندم مترا اور دیبالائے بھٹاچاریہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ویب سیریز جاسوسی سے جڑی ہے-

 

 

 

 

ویب سیریز میں پرمبرت چٹوپادھیائے ، جشو سینگپتا ، ونے پاٹھک اور زرینہ وہاب کے ساتھ ساتھ تانیا مانیکتالا اہم کردار میں ہے-

 

 

 

پی.آئی مینا آٹھ اقساط پر مشتل ویب سیریز ہے- جسکی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان ہوچکا ہے- اگر آپ بھی جاسوسی سے جڑی فلمیں پسند کرتے ہیں تو یہ آپکو پسند آسکتی ہے-

 

 

 

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر پی.آئی مینا دنیا بھر میں 3 نومبر 2023 کو ہندی ، تمل ، تیلگو ، ملیالم اور کنڑ زبان میں اسٹریم ہوگی-

 

 

ٹریلر کو ایک پراسرار سفر پر لے جاتا ہے، جہاں پرائیوٹ تفتیش کار میناکشی آئیر عرف پی.آئی مینا (تانیا مانیکتالا) اپنے قریب آنے والے کسی بھی شخص کو دنیا کو برباد کردینے والی ایک سازش کی گہرائی تک چلی جاتی ہے-

 

 

 

 

جب مشکلوں میں پھنسی مینا اس حادثے کی تحقیقات کرنا شروع کرتی ہے تو سب الٹ ہوجاتا ہے- اسے زرا بھی احساس نہیں ہوتا ہے کہ وہ ایک سازش میں پھنس جائے گی-

 

 

کرائم ڈیٹیکٹیو سیریز میں کام کرنے کے بعد تانیا مانیکتالا نے کہا کہ وہ یہ کردار نبھا کر بہت خوش ہیں۔ ناظرین کو اس سیریز کی کہانی ضرور پسند آئے گی۔

 

 

بتادیں کہ اداکارہ تانیا مانیکتالا کی پیدائش 7 جولائی 1997 کو دہلی میں ہوئی- انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے شیواجی کالج سے گریجویشن کیا۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کاپی رائٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہے-

 

 

 

 

تانیا کو سال 2018 میں آئی ویب سیریز فلیمز میں نبھائے رول ایشیتا اور سال 2020 میں آئی ویب سیریز اے سوئٹیبل بوائے میں لتا مہرا کے کردار کے لیے جانا جاتا ہے-

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1