Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز اسکیپ لائیو کی اداکارہ سواستیکا مکھرجی

اداکارہ سواستیکا مکھرجی

میں خود کو دہرانا نہیں چاہتی، بنگالی سنیما ہو یا ہندی – سواستیکا مکھرجی


فلمی ڈسک، 23 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگالی اور ہندی فلموں کی قابل ستائش کام کررہی اداکارہ سواستیکا مکھرجی حال ہی میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوئی ویب سیریز اسکیپ لائیو میں نظر آئی۔

اسکیپ لائیو میں اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے ساتھ کام کرچکی اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر نے بھی سواستیکا کے کام کی تعریف کی ہے۔ وہیں سواستیکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرداروں کے ساتھ تجربہ کرنا پسند کرتی ہے۔

سواستیکا چاہتی ہے کہ ناظرین ہر بار انکے کام سے حیران ہوں۔ اداکارہ کو صاحب بی بی غلام، شاہجہاں ریجنسی ، بھوتر بھابیشیت سمیت بیومکیش بخشی ، دل بیچارا اور پاتالوک (ویب سیریز) میں انکے بہترین مظاہرے کے لیے جانا جات ہے۔

 

پیچیدہ کرداروں کو بھی اسکرین پر بڑی آسانی کے ساتھ نبھانے والی سواستیکا مکھرجی ویب سیریز اسکیپ لائیو میں اہم کردار نبھاتے دیکھائی دی۔ انہوں نے اس سیریز میں مالا نامی کردار نبھایا جو ایک ہوٹل چلاتی ہے۔ اس ہوٹل میں پلبیتا بورٹھاکر کام کرتی ہے۔

اسکیپ لائیو 20 مئی 2022 سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہورہا ہے۔ سدھارتھ کمار تیواری کی ہدایت میں بنی اس سیریز میں سدھارتھ ، جاوید جعفری ، شیوتا ترپاٹھی شرما، سواستیکا مکھرجی، پلبیتا بورٹھاکر ، والوسچا ڈی سوزا ، ریتوک ساہور، شومیدھ مدگلکر ، گیتیکا ودیا اوہلیان، جگجیت سندھو ، روہت چندیل جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے۔

 

اسکیپ لائیو میں اپنے کردار کو لیکر پرجوش سواستیکا کہتی ہے کہ شو میں ، میں ایک سیلف موڈ ویمن کا رول نبھا رہی ہوں، جو ایک چینی ریستوران کی مالک ہے۔ میرے کردار کا نام مالا ہے۔

وہ حیران ہے کہ میرے کردار میں کاگی گرے شیڈس ہیں، اس لیے میں یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں کہ اسکرین پر وہ کس طرح سے ابھر کر آیا ہے۔

بتادیں کہ اداکارہ سواستیکا مکھرجی کی پیدائش 13 دسمبر 1980 میں کولکتہ میں ہوئی۔ انکے والدین کا نام سنتو مکھوپادھیائے اور گوپا مکھرجی، ایک چھوٹی بہن اجوپا ہے۔ انکے سابقہ شوہر کا نام پرمیت سین ہے۔ انہیں ایک بیٹی ہے انویشا سین۔

 

مکھرجی کی تعلیم کارمل اسکول، کولکتہ، سینٹ۔ ٹریسا سیکنڈری اسکول، اور گوکھلے میموریل اسکول سے ہوئی۔

اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے بنگالی ٹی وی سیریز دیوداسی سے اسکرین پر قدم رکھا۔ انہوں نے سال 2001 میں آئی بنگالی فلم ہیمنتر پکھی سے بڑے پردے پر قدم رکھا۔

ان کا پہلا لیڈنگ کردار سال 2004 میں آئی بنگالی تھریلر فلم مستان میں تھا۔ انہوں نے فلم ممبئی کٹنگ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔