Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز اسکیپ لائیو کی اداکارہ گیتیکا ودیا اوہلیان

اداکارہ گیتیکا ودیا اوہلیان

فلمی ڈسک، 29 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر فی الحال ویب سیریز اسکیپ لائیو کی دھوم ہے، اس سیریز میں کام کرنے والے ہر ایکٹر نے بڑی زبردست اداکاری کی ہے-

اس سے پہلے ہم نے اس سیریز سے جڑے فنکار سواستیکا مکھرجی اور پلبیتا بورٹھاکر کے بارے میں بات کی تھی- آج ہم بات کررہے ہیں اداکارہ گیتیکا ودیا اوہلیان کی بات کررہے جو شو میں سیتا کا کردار نبھایا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geetika Vidya (@geetikavidya)

 

شو میں سیتا کی بیٹی ڈانس رانی (اصل نام – ادیا شرما ) کی ماں کا کردار نبھا رہی ہے- گیتیکا اپنی بیٹی رانی سنگھ کو اسکیپ لائیو کے مقابلے میں نمبر ون پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہے اور اپنے بھائی اور ڈانس رانی کے ماما جگجیت سندھو (نندو) کے ساتھ ملک کر رانی کو مقابلے کے لیے تیار کرتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geetika Vidya (@geetikavidya)

 

بالی ووڈ اداکارہ گیتیکا ودیا اوہلیان نے سونی اور تھپڑ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی تعریف حاصل کی-

اداکارہ گیتیکا ودیا اوہلیان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے لیے شکر گذار ہے کہ وہ دوسروں کی صلاح پر نہیں بلکہ اپنی زندگی اپنی شرطوں پر جی رہی ہے-

گیتیکا نے اپنے کیریئر کی شروعات تھیٹر سے کی- ایک کامیاب اداکارہ بننے کی راہ میں انہیں لوگوں کی کئی سارے منفی اور حوصلہ شکنی والے خیالات کا سامنا کرنا پڑا-

نیٹ فلکس پر سال 2018 میں نشر ہوئی فلم سونی، میں ایک پولیس افسر کے کردار کو بخوبی نبھانے کی وجہ سے کرٹکس چوائس فلم ایوارڈ کو جیتنے کے بعد گیتیکا نے کہا، جب میں 21-22 سال کی تھی ، تب مجھے بتایا گیا تھا کہ اگر اداکارہ بننا ہے تو ممبئی ابھی جاؤ، 25 سال کافی زیادہ ہوجائے گا- مجھے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شادی کرنی ہے تو 25 سے پہلے ہی کرلو-

اداکارہ گیتیکا ودیا اوہلیان کی پیدائش 28 اگسٹ 1991 کو ہریانہ میں ہوئی-

گیتیکا نے دہلی یونیورسٹی کے کیروری مال کالج میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے اپنے کالج کی تھیٹر سوسائٹی میں جوائن کی- اپنی پڑھائی کے دوران اسکرپٹس کی ہدایت کاری اور تحریریں لکھیں۔

گیتیکا نے سال 2012 میں انگریزی ادب میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔