Type to search

وائرل

ویب سیریز ‘آشرم’ کی اداکارہ پرینیتا سیٹھ کا گلیمرس انداز

اداکارہ پرینیتا سیٹھ

وائرل ڈسک ، 15 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوئی پرکاش جھا کی ویب سیریز آشرم میں سادھوی ماتا کا کردار نبھانے والی اداکارہ پرینیتا سیٹھ اصل زندگی میں کافی گلیمرس ہیں-

ڈائریکٹر اور رائٹر پرکاش جھا کی مشہور ویب سیریز آشرم میں سبھی کرداروں کو خوب پسند کیا گیا، بابی دیول سے لیکر تردھا چودھری، ادیتی سدھیر پوہنکر تک سبھی کردار فوری لائم لائٹ میں آگے ان میں پرینیتا بھی شامل ہے-

سال 2004 میں آئی سیف علی خان کی فلم ہم تم ، سے بالی ووڈ فلم ڈیبیو کرنے والی ادکارہ پرینیتا سیٹھ اس لک میں فینس کا دل جیت رہی ہے، انکی یہ تصویر دیکھنے کے بعد انہیں کوئی پہچان بھی نہیں پا رہا ہے-

ویب سیریز آشرم کے دونوں پارٹ میں وہ ساڑی پہنے ہوئے دیکھائی دی، لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی بے حد گلیمرس تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے-

 

اس تصویر میں وہ بلیک شارٹس اور برالیٹ میں نظر آرہی ہے، انہوں نے چشمہ لگایا ہوا ہے اور وہ ایک بینچ پر بیٹھی ہوئی ہے-

ویب سیریز میں سادھوی کے کردار میں ناظرین نے انہیں خوب پسند کیا تھا، اب اداکارہ کا یہ لک دیکھ کر فینس انکی خوبصورتی کی بھی تعریف کررہے ہیں-

اداکارہ پرینیتا سیٹھ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ورک آوٹ میرا اکیلے پن کا وقت ہے…. اور سب کے لیے محفوظ ہے… لیکن اب ورک آوٹ کے بعد بھی… انہوں نے اپنے کیپشن میں کئی ہسنے والے ایموجی بھی شامل کیے-

اداکارہ پرینیتا سیٹھ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنی ایسی تصویری اکثر فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے-
اداکارہ پرینیتا سیٹھ نے ممبئی کے سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی، اور ممبئی کے ایس این ڈی ٹی ویمنس یونیورسٹی سے آگے کی پڑھائی کی،

سال 2004 میں سونی ٹی وی کے مقبول شو سی آئی ڈی سے انہوں نے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا- تو وہیں اسی سال انہوں نے فلم ہم تم ، فلمی ڈیبیو کیا اور اس فلم مختصر رول ادا کیا-

سال 2000 میں ایکٹینگ کی شروعات کرنے والی اداکارہ پرینیتا سیٹھ شادی شدہ ہے اور انہیں ایک بیٹی ہے-

چھوٹے پردے پر انٹری لینے سے پہلے پرینیتا سیٹھ ایک تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کام کرچکی ہے-

اداکارہ پرینیتا سیٹھ نے ٹی وی کئی شوز میں کام کیا جن میں دل کیا چاہتا ہے، ماویوی میلنگ ، کسوٹی زندگی کے، تارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے شوز شامل ہے-