Type to search

ٹی وی اور فلم

آشرم 3 کی اداکارہ انوریتا جھا ، بالی ووڈ اداکاراؤں کو دیتی ہے ٹکر

انوریتا جھا

فلمی ڈسک، 3 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پرکاش جھا کی مقبول ویب سیریز آشرم کا تیسرا سیزن 3 جون سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر اسٹریم ہونے کے لیے تیار ہے-

فینس کے درمیان بھی اسے لیکر جوش ہے، اس درمیان ویب سیریز کے سبھی کردار بھی لوگوں کے درمیان چھائے ہوئے ہیں-

پمی سے لیکر ببیتا اور گرو ماں سبھی فیمیل کرداروں نے آشرم میں اپنی زبردست ایکٹینگ سے لوگوں اور کریٹیک کا دل جیت لیا، انہی میں سے ایک کردار کویتا کا بھی ہے، جسے اسکے خاندان والوں نے زبردستی بابا کے آشرم میں چھوڑا رکھا ہے-

 

دوسری طرف بابا نے بھی کویتا کو اپنے اشرم میں بندی کی طرح رکھا ہے، جو چاہتے ہوئے بھی وہاں سے نکل نہیں پارہی ہے-

کویتا کا کردار نبھانے والی اداکارہ انوریتا جھا سیریز میں بالکل ڈری سہمی اور سیدھی سادھی نظر آتی ہے-

حالانکہ بعد میں پمی کی ہمت دیکھ کر انہیں خود میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ پمی کو بھگانے میں اسکی مدد کرتی ہے- لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اصل زندگی میں انوریتا جھا اتنی ہاٹ ہے کہ انکے آگے اچھی اچھی بالی ووڈ حسینائیں بھی پھیکی نظر آتی ہے-

 

انوریتا خود کے بولڈ کرداروں پر بھی کھل کر بات کی، انہوں نے کہا، میں نے اپنی فیملی کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں سیریز میں بولڈ سینس کرنے والی ہوں، یہ میرے لیے پہلی بار تھا، جب میں پردے پر بولڈ سین کررہی تھی-

میں نے اپنے کیریئر میں اب تک ایسا نہیں کیا تھا، اسے کرنے سے پہلے میں نے اپنے والدین کو فون کیا اور ان سے کہا، ڈیڈ، سیریز میں بولڈ سین ہونگے کیا مجھے یہ کرنا چاہیئے؟ اور انہوں نے کہا، ‘ہاں، ہاں کرو، بنداس کرو-

 

اداکارہ انوریتا جھا نے مزید کہا، پرکاش جھا سر کے ساتھ شوٹنگ کرنا کافی آرام دہ رہا، وہ اسٹارس پر بھروسہ کرتے ہیں اور ماحول کو کافی محفوظ بنا دیتے ہیں-

سین سے پہلے میری پرکاش جھا سر سے اچھے سے بات ہوگئی تھی، اس لیے مجھے کوئی ڈر نہیں تھا، میں بالکل نہیں جانتی تھی کہ اسے کرونگی کیسے، مجھے نہیں پتہ تھا کہ اسکرین پر انٹیمنٹ سین کیسے کرنا ہے-

میں نہیں چاہتی تھی کہ یہ سین زیادہ فحش بنے کیونکہ میں بہار سے ہوں- میری فیمیلی کافی سمپل ہے، اور میرے گھر میں کسی کا بھی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے- یہ میرے دماغ میں مسلسل چل رہا تھا، لیکن مجھے گھر والوں سے سپورٹ ملا-

انوریتا جھا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ، گینگس آف واسے پور کے علاوہ انہوں نے نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم میتھیلا مکھن میں بھی کام کیا-

ویب سیریز آشرم کی بات کریں تو اس سیریز کو ڈائریکٹر پرکاش جھا نے ہدایت دی ہے، سیریز میں بابی دیول نے نرالا بابا کا کردار نبھایا ہے، جو فینس کو کافی پسند آرہا ہے- سیریز میں بابی دیول کے علاوہ تریدھا چودھری، چندن رائے، درشن کمار اور ایشا گپتا جیسے اسٹارس نظر آئیں گے-

اداکارہ انوریتا جھا کی پیدائش 17 ستمبر 1986 کو بہار کے مدھوبنی میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے، انکی پرورش اور تعلیم پٹنہ اور دہلی میں ہوئی- وہ دہلی کے ساتھ ساتھ ممبئی میں فیشن ویک میں حصہ لے چکی ہیں۔

انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کی شروعات انوراگ کشیپ کی گینگس آف واسے پور – پارٹ 1 سے کی، اور اس کے سیکوئل گینگس آف واسے پور – پارٹ 2 میں بھی نظر آئیں، فلم میں انہوں نے شمع پروین کا کردار نبھایا-