Type to search

تلنگانہ

کورونا وائرس: حیدرآباد میں ماسک پہننا لازمی ، نہیں تو بڑھ سکتی ہے مصیبت

cyberabad police commissioner vc sajjanar

حیدرآباد،25اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے گھر سے باہر نکلنے والے ہر شخص کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کورونا متاثر مریضوں کے لیے ہی ماسک لازمی کیا گیا تھا۔ مگر اب کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے باہر نکلنے والے ہر شخص کو ماسک پہننا لازمی کردیا گیا ہے۔

کشمنر نے میڈیا کو بتایا کہ ماسک پہننے کی لازمیت کے متعلق میں تلنگانہ حکومت نے حکم جاری کیا ہے ۔ حکم کے بعد بنا ماسک کے گھومنے پھیرنے والوں کے خلاف سخت کروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ماسک پہنے اور اسے اتانے کے متعلق میں چوکسی برتنے پر بھی زور دیا۔ ماسک اتارنے کے بعد لازمی طور پر اپنے ہاتھ الکحل پر مبنی سینیٹائزر سے صاف کرنے کے علاوہ صابن سے تقریبا 40 سکنڈ تک دھونے پر زور دیا۔

انہوں نے کپڑے کے ماسک کا استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کپڑے کے ماسک کو دھو کر اسکو دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے آگے بتایا کہ ڈیوٹی کرنے والے ہر سرکاری ملازم کو بھی ماسک پہننا لازمی ہے۔

Tags:

You Might also Like