Type to search

وائرل

واٹرپارک میں نہا رہے تھے لوگ تبھی اٹھی سونامی جیسی لہریں، 44 لوگ زخمی

چین/3اگسٹ(دی واشنگٹن پوسٹ) شمالی چین میں ایک واٹر پارک میں ایک (لہروں کی مشین)  ویو مشین سونامی میں تبدیل ہوگئی اور 44 لوگوں کو زخمی کردیا۔ دی اسوسی ایٹ پریس کے مطابق یہ حادثہ اتوار کوہوا۔ شوئین واٹر پارک نے بتایا کہ (لہر)ویو مشین ٹھیک سے کام نہیں کررہی تھی۔ سوشل میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ مشین چلانے والا نشے میں تھا۔ لیکن یہ بالکل غلط ہے۔ وہ نشے میں نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر جو ویڈیو شیئر کیا جارہا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشین سے لہریں زیادہ بناتی گئی اور جو لوگ مستی کےموڈ میں تھے وہ چیخنے لگے۔ بزرگ لوگ چیخ رہے تھے اور بچے رو رہے تھے  ۔ کچھ لوگ لہروں کے تیز ہوتے ہی پل سے باہر آگئے۔

وہیں کچھ پل کے باہر فٹ پاتھ پر کھود گئے۔ ایک خاتون کو لہروں نے گراؤنڈ کی طرف پھینک دیا۔ خواتین کے گھٹنوں سے خون نکل رہا تھا۔ واقع کے بعد واٹرپارک کو بند کردیا گیا ہے۔ واقع کی جانچ کی جارہی ہے۔

Tags: