Type to search

اسپورٹس

تجربہ کار کرکٹر وسیم جعفر اتراکھنڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

wasim-jaffer-head-coach

اسپورٹس ڈسک،24 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز اور گھریلو کرکٹ کے بڑے کھلاڑی وسیم جعفر کو آئندہ گھریلو سیزن کے لیے اتراکھنڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے- جعفر نے میڈیا سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکا معاہدہ ایک سال کا ہے- تقریبا دو دہائی تک کرکٹ کھیلنے کے بعد جعفر نے اس سال مارچ میں ریٹائرمنٹ لیا تھا-

گھریلو مقابلوں میں انہوں نے ممبئی اور ودربھ کی نمائندگی کی- وہ پہلی بار کسی ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کے طور سے جڑے ہیں- جعفر نے کہا، میں پہلی بار کسی ٹیم کا ہیڈ کوچ بن رہا ہوں- یہ میرے لیے بے حد چیلنج سے بھرا اور کچھ نیا ہے- جو کیریئیر ختم ہونے کے فوری بعد شروع ہورہا ہے- میں اسکے لیے تیار ہوں-

انہوں نے کہا، یہ ایک نئی ٹیم ہے- انہوں نے اچھا مظاہرہ کیا ہے- وہ وردبھ کے خلاف کوارٹر فائنل (19-2018 سیزن میں رانجی ٹرافی) کھیلی تھی- لیکن وہ پھر سے گروپ ڈی (پلیٹ گروپ) میں واپس چلے گئے ہیں- اسی لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہونے جارہا ہے- مجھے خوشی ہے کہ میں نچلے مقام سے شروع کررہا ہوں اور میرے لیے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا-

انہوں نے کہا کہ انہیں ممبئی اور ودربھ کی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو صلاح دے کر اچھا لگتا تھا- اور ان چیزوں کو اتراکھنڈ کے لیے آگے بڑھا کر خوش ہیں- ہندوستان کے لیے 31 ٹیسٹ کھیلنے والے 42 سال کے اس کھلاڑی نے کہا، میں نے اپنے پچھلے پانچ- چھ سال کے کیریئر میں نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کی ہے-