Type to search

وائرل

ورینا حسین نے بادشاہ کے گانے پر کیا شاندار بیلی ڈانس

وائرل ڈسک،5 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورینا حسین کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں بادشاہ کے گانے پر زبردست انداز میں بیلی ڈانس کررہی ہے- انکے اس ڈانس ویڈیو کو لیکر فینس بھی انکی خوب تعریف کررہے ہیں- ڈانس کرتے ہوئے اداکارہ نے انداز اور انکے اسٹیپ بھی کافی کمال کے ہیں-
اس ویڈیو میں اداکارہ بلیک پرینٹیڈ ٹاپ اور بلیک ٹائٹس میں دیکھائی دے رہی ہے- بتادیں کہ بادشاہ کے گانے شی موونگ لائیک ڈیٹ، میں خود ورینا حسین بھی انکے ساتھ نظر آئی تھی- اس گانے نے ریلیز کے وقت بھی خوب سرخیاں بٹوری تھی-

 

بتادیں کہ ورینا حسین کی پیدائش 23 فروری 1999 کو افغانستان ، کابل میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی، انکے والد عراق سے ہے اور والدہ افغان سے ہے- پڑھائی مکمل کرنے کے بعد نیو یارک فلم اکیڈمی میں آرٹس کیا- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات چھوٹے میوزک ویڈیوز سے کیا- کچھ وقت انہوں نے ماڈلنگ انڈسٹری میں کام کیا- اسکے بعد وہ دہلی آئی اور چند ٹی وی کمرشیل کیا- ورینا کو سال 2018 میں بالی ووڈ فلم لویاتری میں کام ملا-

بالی ووڈ اداکارہ ورینا حسین نے سلمان خان کی پروڈیوس کردہ فلم لویاتری سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا- اپنی فلموں سے الگ اداکارہ اپنے ڈانس اور اپنے اسٹائل کو لیکر بھی خوب سرخیاں بٹورتی ہے- حال ہی میں انکا ایک پرانا ویڈیو بھی خوب سرخیوں میں رہا-

حال ہی میں انکا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ بادشاہ کے گانے شی موونگ لائیک ڈیٹ پر بیلی ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہے- اس ویڈیو میں ورینا حسین کا ڈانس کرتے ہوئے انداز کافی زبردست لگ رہا ہے- اداکارہ کا یہ ویڈیو ڈانس فیور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے، جسے ابھی تک 39 ہزار سے بھی ذیادہ بار دیکھا جا چکا ہے-

ورینا حسین سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے اور اکثر اپنی فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے-

ورینا حسین فیٹنس کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔ ورک آوٹ کرتے ہوئے وہ کئی بار ویڈیو اور فوٹو شیئر کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like