Type to search

ٹی وی اور فلم

ومیقہ گبی آئی ایم ڈی بی کی مقبول انڈین اسٹار فہرست میں شامل

اداکارہ ومیقہ گبی

کون ہے ومیقہ گبی ، شاہ رخ ، عالیہ ، دیپیکا کے ساتھ اسٹار فہرست میں شامل


فلمی ڈسک، 28 نومبر (اردو پوسٹ) آئی ایم ڈی بی نے حال ہی میں سال 2023 کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سپر اسٹار کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں شاہ رخ خان سے لیکر دیپیکا پاڈوکون اور ساؤتھ سپر اسٹار وجے سیتوپتی کا نام شامل ہے۔

 

 

 

 

لیکن چوتھے نمبر پر ومیقہ گبی ہے جنہوں نے نین تارا ، کرینہ اور تمنہ بھاٹیہ جیسی اداکاراٰؤں کو بھی پچھے چھوڑ دیا اور اس فہرست میں چوتھے نمبر کی جگہ بنائی ہے۔

 

 

 

 

ایسے میں آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ ومیقہ گبی آخر ہے کون اور کیسی دیکھتی ہے۔

 

 

 

 

آئی ایم ڈی بی کی اس سال کے سب سے ذیادہ مقبول ہندوستانی اسٹارس کی بات کی جائے تو اس میں پہلے نمبر پر کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ہیں۔

 

 

 

 دوسرے نمبر پر عالیہ بھٹ ، تیسرے نمبر پر دیپیکا پاڈوکون اور چوتھے نمبر پر سب سے حیران کردینے والا نام ومیقہ گبی کا ہے۔

 

وہیں پانچویں پر نین تارا، چھٹے نمبر پر تمنا بھاٹیہ ، ساتویں پر کرینہ کپور خان ، آٹھویں پر شوبھیتا دھولیپالا، نویں پر اکشے کمار اور دسویں پر وجے سیتوپتی شامل ہیں۔

 

 

سال 2007 میں آئی شاہد کپور اور کرینہ کپور کی فلم فلم جب وی میٹ میں گیت اور روپ کی کزن کا کردار نبھانے والی اداکارہ ومیقہ گبی ایک انڈین اداکارہ ہیں۔ جو اصل میں پنجابی اور ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہ تمل ، ملیالم اور تیلگو فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

 

 

ومیقہ نے سال 2007 میں آئی کرینہ اور شاہد کپور کی فلم جب وی میٹ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ حالانکہ انہیں سب سے بڑی کامیابی پنجابی فلم تو میرا 22 میں تیری 22  سے ملی، اس فلم کے لیے انہیں بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

 

 

اسکے علاوہ ومیقہ لو آج کل 2، 83 ، خوفیہ، جوبلی ، جیسی بہترین فلمیں کرچکی ہیں۔

 

آج آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں چوتھے نمبر آئی ومیقہ گبی کا ایکٹینگ کیریئر کافی اتار چڑھاؤ بنا رہا۔ پنجاب چھوڑ کر جب ممبئی آئی ومیقہ گبی کو کئی آڈیشن دینے کے بعد بھی رول نہیں ملا تو ڈپریشن میں آکر ایکٹینگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

 

 

لیکن انکے والدین نے ہمیشہ انکی ایکٹینگ کو سپورٹ کیا جسکی وجہ سے انہوں نے ہمت نہیں ہاری، اس دوران وشال بھردواج انکے لیے امید کی کرن بنکر آئے اور ومیقہ کو اپنی ویب سیریز چارلی چوپڑا میں بڑا بریک دیا۔

 

 

ومقیہ گبی ایک ادارہ ہے جو پنجابی ، ہندی ، ملیالم، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے- انہوں نے سال 2007 میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ہٹ فلم جب وی میٹ سے بالی ووڈ فلموں میں ڈیبیو کیا تھا- وہ ایک تربیت یافتہ کتھک ڈانسر ہے۔

اداکارہ ومیقہ گبی کی پیدائش 29 ستمبر 1993 میں چندی گڑھ کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام گوردھن گبی اور والدہ کا نام راج کماری ہے- اور انکے بھائی کا نام ہاردیک پورن گبی ہے-

 

 

ومیقہ نے سال 2009 میں لو آج کل، سال 2011 میں فلم موسم میں لالہ درگا داس کی بیٹی کا رول نبھایا، تو سال 2012 میں بٹو باس میں لیڈ اداکارہ کی بہن کا کردار نبھایا-

 

 

 ومیقہ کو اس فلم کی شوٹنگ کے لیے ہر روز 400 روپئے کی فیس ملتی تھی- انہوں نے 25 دنوں تک شوٹنگ کی تھی- اسکے بعد ومیقہ نے پچھے موڑ کر نہیں دیکھا-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like