Type to search

ٹیکنالوجی

وی یو نے زبردست فیچر کے ساتھ لانچ کیے دو نئے اسمارٹ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں ای کامرس پلیٹ فارمز میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ٹی وی برانڈ ہے۔ جو ایل ای ڈی ٹی وی بناتا ہے- وی یو امریکی کمپنی ہے ، جو ایل ای ڈی بناتا ہے-

وی یو ٹیکنالوجی نے ہندوستان نے یو وی پریمیم ٹی وی سیریز لانچ کیے ہیں، اس سیریز کے تحت کمپنی نے دو ٹی وی لانچ کیے ہیں، کمپنی نے ایک ٹی وی 32 انچ ڈسپلے اور دوسرا ٹی وی 43 انچ ڈسپلے کے ساتھ لانچ کیا ہے یہ دونوں اسمارٹ ٹی وی اینڈروئیڈ 9.0 آپریٹینگ سسٹم پر کام کرتے ہیں، وی یو کے یہ دوونوں ٹی وی نیٹ فلکس، پرائم ویڈیو، ہاٹ اسٹار، یوٹیوب اور گوگل پلے سپورٹ کے ساتھ آتے ہیں، ان سبھی سرویس کے لیے ٹی وی کے ریموٹ میں ہاٹ کی دی گئی ہے-

وی یو کے ان اسمارٹ ٹی وی کو دو اسکرن سائز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، 32 انچ ٹی وی کی قیمت 10999 روپے ہے، وہیں وی یو کا 43 انچ کا ٹی وی آپ 19999 روپے میں خرید سکتے ہیں-

وی یو کے ان اسمارٹ ٹی وی میں کرکٹ موڈ سمیت کل 7 پکچر موڈ دیئے گئے ہیں، ان اسمارٹ ٹی وی میں بہتر ساؤنڈ آؤٹ پٹ کے لیے ڈولبی آوڈیو دیا گیا ہے- بلوٹوتھ 5.0 کے ذریعہ آپ اسے دیگر ڈیوائس سے کنیکٹ کرسکتے ہیں-

دو اسکرین سائیز کے ساتھ پیش کیے گئے ان اسمارٹ ٹی وی کے فیچرس کی بات کریں تو 32 انچ ٹی وی میں 1366-768 ریزولیشن دیا گیا ہے- وہیں 43 انچ ٹی وی میں 1920-1080 پی ریزولیشن دیا گیا ہے-

ان اسمارٹ ٹی وی میں کواڈ کور پروسیسر ڈیوئل کور-جی پی یو کے ساتھ دیا گیا گیا ہے- اسٹوریج کی بات کریں تو 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like